ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے06نومبر 2024 کو قومی راجدھانی کے علاقے اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن کو مطلع کیا


یہ قواعد پرالی  جلانے کے لیے نافذ کیے جانے والے ماحولیاتی معاوضے (ای سی ) کی شرحوں پر نظر ثانی کرتے ہیں

سی اے کیو ایم  نے 07.11.2024 کو پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور دہلی کے چیف سکریٹریز کو حکم جاری کیا ہے تاکہ فصلوں کے باقیات   جلانے کی رپورٹ ہونے کی صورت میں نظر ثانی شدہ ای سی  کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے

نظرثانی شدہ ای سی  فوری اثر سے نافذ کیا جائے گا

Posted On: 07 NOV 2024 6:26PM by PIB Delhi

نیشنل کیپٹل ریجن اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام سے  متعلق کے کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق (ماحولیاتی معاوضے کا نفاذ، جمع اور استعمال) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے نوٹیفکیشن نمبر جی .ایس.آر 690(ای) مورخہ 06.11.2024، پرالی  یا فصلوں کے باقیات جلانے کے لیے ای سی  کے نرخوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

 

ترمیم شدہ قواعد کے مطابق فصلوں کے باقیات  جلانے کے لیے ای سی  کی تقابلی شرحیں حسب ذیل ہیں:

 

 

 

زمین کا رقبہ

ای سی کی پہلے کی شرحیں

ترمیم کے بعد(پرالی جلائے جانے کےایک واقعہ کے عوض میں )

دوایکڑ سے کم رقبہ والی زمین کے کسان

2,500/-

5,000/-

دو ایکڑ یا پانچ ایکڑ سے زیادہ رقبہ والی زمین کے کسان

5,000/-

10,000/-

پانچ ایکڑ سے زیادہ رقبہ کی زمین والے کسان

15,000/-

30,000/-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

3. کمیشن نے اپنے حکم مورخہ 07.11.2024 کے ذریعے، تمام نوڈل/سپروائزری افسران کو متعلقہ حکومتوں کے ذریعہ قومی دارالحکومت علاقہ دہلی، ریاست پنجاب، ریاست ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے این سی آر علاقوں میں تعینات کرنے کا اختیار دیا ہے اور نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق فصلوں کے باقیات  جلانے سے فضائی آلودگی پیدا کرنے والے کسانوں سے ماحولیاتی معاوضہ وصول کریں۔

4. اس حکم کو متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فوری طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

............................

) ش ح – ا م- س ع س )

U.No. 2224




(Release ID: 2071585) Visitor Counter : 11


Read this release in: Tamil , English , Hindi