وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن 8 نومبر سے شروع ہوگا


ہندوستان کے فوجی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے شوریہ گاتھاپروجیکٹ شروع کیا جائے گا

Posted On: 07 NOV 2024 6:05PM by PIB Delhi

سالانہ انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول (آئی ایم ایچ ایف) کا دوسرا ایڈیشن 8 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں شروع ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ دو روزہ میلہ کا مقصد عالمی اور ہندوستانی تھنک ٹینکس، کارپوریشنز، عوامی اور نجی شعبے کے اداروں ،غیر منافع بخش، ماہرین تعلیم، اور ریسرچ اسکالرز کو شامل کرنا ہے،جس کا فوکس ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، فوجی تاریخ اور فوجی ورثے پر ہے۔دفاعی عملہ کے سربراہ جنرل انل چوہان اس سال تینوں سروس سربراہان کے ساتھ میلے کا افتتاح کریں گے۔

میلے کے افتتاح کے موقع پر پروجیکٹ ‘شوریہ گاتھا’ کا آغاز بھی ہوگا۔ یہ پروجیکٹ فوجی امور کے محکمے اور ہندوستان کا متحدہ خدماتی ادارہ ، یو ایس آئی کی ایک پہل ہے، جس کا مقصد تعلیم اور سیاحت کے ذریعے ہندوستان کے فوجی ورثے کا تحفظ اور فروغ ہے۔

عسکری موضوعات پر نمایاں اشاعتیں ایک اہم خصوصیت کی حامل ہوں گی، جن میں کتاب کی ریلیز بھی شامل ہے ‘بکاز آف دِس : اے ہسٹری آف دی انڈو پاک ایئر وار دسمبر 1971 از ایئر مارشل وکرم سنگھ (ریٹائرڈ)، ویلور اینڈ آنر – جو ہندوستان  فوج اور یو ایس آئی کی مشترکہ اشاعت ہے اور سائلنٹ ویپنس، ڈیڈلی سیکریٹس:ان ویلنگ دی بایو ویپنزآرم ریس(بائیو ویپنز کی اسلحے کی دوڑ سے پردہ اٹھانا)از ڈاکٹر مرن مائی بھوشن، جس کی تدوین لیفٹیننٹ جنرل ونود کھنڈارے (ریٹائرڈ)، پرنسپل ایڈوائزرایم اوڈی دیگرافراد نے کی ہے۔

اس سال دفاعی تحقیق و ترقی کا ادارہ (ڈی آر ڈی او) ایک تصویری نمائش پیش کرے گا جس میں دفاعی تحقیق میں اختراعات کے ذریعہ آتم نربھر بھارت میں تعاون کرنے میں اپنے سفر اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

دہلی این سی آر کے پورے علاقے کے اسکولوں اور کالجوں کے این سی سی کیڈٹس اور طلباء کی شرکت سے نوجوان نسل کو مسلح افواج میں کیریئر پر غور کرنے کی ترغیب دینے میں مدد ملے گی۔ تینوں سروسز کے معلوماتی اسٹالز ان کے کردار اور خواہشمند نوجوانوں کے لیے دستیاب مختلف مواقع کی نمائش کریں گے۔

اس سال کے میلے کو وزارت دفاع، فوجی امور کا محکمہ (ڈی ایم اے)، ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ، ڈی آر ڈی او، محکمہ سیاحت لداخ، حکومت اروناچل پردیش، وزارت ثقافت اور برطانوی ہائی کمیشن کا تعاون حاصل ہے۔مزید تفصیلات سرکاری ویب سائٹ: indianmilitaryheritagefestival.in پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

21-22 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی کےمانیک شا سنٹر میں آئی ایم ایچ ایف کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا تھا،جس میں  تینوں سروسز کے ملٹری بینڈز کی پرفارمنس اور مختلف نمائشوں کے ذریعے ہندوستان کی فوجی ثقافت کی نمائش کی گئی اور ہندوستانی مسلح افواج کے متنوع پہلوؤں اور اقدامات کو اجاگر کیا گیاتھا۔

******

ش ح۔ع  ح ۔ ف ر

U:2221


(Release ID: 2071584) Visitor Counter : 18


Read this release in: Marathi , English , Tamil , Hindi