اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت اسٹیل نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 مکمل کی

Posted On: 07 NOV 2024 5:46PM by PIB Delhi

وزارتِ اسٹیل نے اپنے مرکزی عوامی شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) کے ساتھ مل کر زیر التواء معاملوں کو نمٹانے  کے لئے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 4.0 کامیابی سے مکمل کی ہے۔

ایس سی ڈی پی ایم کا مقصد مختلف زمروں میں زیر التواء حوالہ جات کو منظم طریقے سے حل اور نمٹانا ہے، جن میں اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کے حوالہ جات، وی آئی پی اور کابینہ کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، سی پی جی آر اے ایم امور اور دیگر اہم معاملات شامل ہیں۔

ایس سی ڈی پی ایم 4.0 کے تحت وزارتِ اسٹیل کی کارکردگی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ کے 100فی صد  حوالہ جات کا جواب دیا گیا ہے اور تمام ہدف شدہ عوامی شکایات کو حل یا بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 25380 فزیکل فائلیں نکال دی گئی ہیں اور وزارتِ اسٹیل اور اس کے سی پی ایس ایز نے ملک بھر میں 400 صفائی مہمات منعقد کی ہیں۔

 

بعض بہترین عملی اقدامات کی تصاویر درج ذیل ہیں:

پہلے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015SKW.jpg

 

 

بعد میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T4X4.jpg


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P5YM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FLPJ.jpg

 

 

.......................................................

) ش ح –    ا م      - س ع س )

U.No. 2220


(Release ID: 2071570) Visitor Counter : 48
Read this release in: English , Hindi , Tamil