ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زمینی سائنس کی وزارت میں بین الاقوامی سمندری پٹی اتھارٹی کی طرف سے نامزد کردہ تربیت پانے والوں کو مبارکباد دی

Posted On: 07 NOV 2024 4:47PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس ، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے دفتر  ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاءکے مر کزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے 6 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں ارضیاتی سائنس کی  وزارت (ایم او ای ایس ) کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران بین الاقوامی سی بیڈ اتھارٹی (آئی ایس اے ) کی جانب سے نامزد کیے گئے 21 تربیتی شرکاء کو اعزاز سے نوازا۔ یہ امیدوار ستمبر 2024 سے ارضیاتی سائنس کی  وزارت کے اداروں میں دو ماہ کی تربیت مکمل کر چکے ہیں، جس کا مقصد پولی میٹالک نوڈیولز (پی ایم این ) اور پولی میٹالک سلفائیڈز (پی ایم ایس ) کی گہرے سمندر میں معدنیات کی تلاش پر مبنی تھا۔

یہ تربیت ترقی پذیر ممالک کی صلاحیت سازی کے لیے تھی اور بھارت کے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے تھی، جو بھارت کی آئی ایس اے کے ساتھ گہرے سمندر میں معدنیات کی تلاش کے لیے جاری معاہدوں کے تحت کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اعزاز حاصل کرنے والے تربیتی شرکاء کے ساتھ انٹرایکٹو گفتگو کی اور وسائل کے تحفظ، پائیدار تلاش اور استعمال کے لیے مسلسل توجہ اور ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مضبوط قوانین بنانے کے لیے ایک زیادہ فعال نقطہ نظر اپنانے اور تعاون و اشتراک کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

ارضیاتی سائنس کی  وزارت (ایم او ای ایس)میں سیکریٹری  ڈاکٹر ایم روی چندرم  نے شرکاء کو مبارکباد دی اور ارضیاتی  سائنس کی  وزارت کے اداروں کی جانب سے تربیت کے کامیاب اختتام پر اظہار تشکر کیا۔

دو خود مختار اداروں -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی)، چنئی، اور نیشنل سینٹر فار اوشین اینڈ پولر ریسرچ (این سی پی او آر)، گوا نے وزارتِ ارضیات و سائنس (ایم او ای ایس) کے تحت تربیت کا انعقاد کیا ۔ این آئی او ٹی نے سمندر میں پالی میٹلک نوڈول (پی ایم این) کے بارے میں تربیت فراہم کی جس میں کینیا، سری لنکا، تنزانیہ، نائجیریا اور گھانا کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔ این سی پی او آر نے زمین پر پالی میٹلک سلفائیڈ (پی ایم ایس) کی تربیت دی جس میں گھانا، مڈغاسکر، جمیکا اور نائجیریا کے شرکاء نے شرکت کی۔ اس تربیت کے دوران شرکاء نے دیگر ایم او ای ایس  اداروں (انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز، حیدرآباد؛ نیشنل سینٹر فار ارتھ سسٹم سائنسز، تریویندرم؛ اور سینٹر فار مرین لیونگ ریسورسز اینڈ ایکولوجی، کوچی) کا بھی دورہ کیا اور قیمتی معلومات حاصل کیں۔ اس تربیتی پروگرام میں سی ایس آئی آر کے اداروں (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی، گوا، اور انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ میٹیریل ٹیکنالوجی، بھوبنیشور) نے علمی معاونت فراہم کی۔

وزارتِ ارضیات و سائنس حکومتِ ہند کا مرکزی ادارہ ہے جو بین الاقوامی سمندری اتھارٹی (آئی ایس اے) کے تحت گہرے سمندر کی تہہ میں معدنیات، جیسے پالی میٹلک نوڈول (پی ایم این) اور پالی میٹلک سلفائیڈ (پی ایم ایس)، کی تلاش کی سرگرمیوں کو انجام دیتا ہے۔ آئی ایس اے ، جس کا مرکزی دفتر کنگسٹن، جمیکا میں واقع ہے، ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو 1994 میں اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے کنونشن (یو این سی ایل او ایس) کے تحت قائم کی گئی تھی، اور اس کا مقصد بین الاقوامی سمندری حدود میں معدنیات سے متعلق سرگرمیوں کو منظم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TSTC.jpg

مرکزی وزیر مملکت برائے ارضیات و سائنس (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں ایم او ایس  کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب کے دوران انٹرنیشنل سی بیڈ اتھارٹی کی جانب سے نامزد کیے گئے تربیت یافتہ افراد کو اعزاز سے نوازا۔

 

..................................................... 

) ش ح –    ا م      - س ع س )

U.No. 2217


(Release ID: 2071534) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil