کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھے مرحلہ میں اسٹریٹجک منرل بلاکس کی کامیاب نیلامی: معدنیات کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کے لیے ایک اہم سنگ میل

Posted On: 07 NOV 2024 1:03PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے 8 اہم معدنی بلاکوں کی نیلامی، کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے، جو کہ اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکوں کی نیلامی کی چوتھے مرحلہ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ یہ کامیابی معدنی تحفظ کو تقویت دینے اور ملک کی توانائی کی منتقلی، پائیدار صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 کے تحت کی گئی نیلامی، پہلے شیڈول کے حصہ ڈی میں درج اہم معدنیات کے لیے معدنی رعایتیں دینے کے مرکزی حکومت کے اختیارات کوبروئے کار لاتی ہے۔ یہ قانون سازی کا اختیار الیکٹرانکس، دفاع، اور قابل تجدید توانائی سمیت دیگر شعبوں کے لیے اہم معدنیات کی مسلسل فراہمی کو محفوظ بنانے کی خاطر ہندوستان کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

24 جون 2024 کو نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر(این آئی ٹی) کے اجراء کے بعد، 21 معدنی بلاکوں کے لیے، نیلامی میں صنعت کے متعلقہ شراکت داروں نے زبردست دلچسپی دکھائی۔ تکنیکی بولیوں کی تشخیص کے بعد، 10 معدنی بلاکس ای نیلامی کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، جس میں تین پہلی کوشش کے بلاکس اور سات دوسری کوشش کے بلاکس شامل ہیں۔ ان بلاکوں میں اسٹریٹجک معدنیات جیسے کہ فاسفورائٹ، گریفائٹ اور وینیڈیم کے ذخائر موجود ہیں، جو ہائی ٹیک اور گرین انرجی ایپلی کیشنز کے لیے ضروری ہیں۔ 08 بلاکوں کے لیے نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور باقی 2 بلاکوں کے لیے یہ عمل 02.12.2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

قسط IV میں آٹھ کامیاب بلاکوں کی اہم تفصیلات میں شامل ہیں:

 

نمبرشمار

بلاک کے  نام

ریاست

معدنیات کے نام

رعایت کی قسم

ترجیحی بولی دہندگان کے نام

نیلامی پریمیم (فیصد)

 

بالے پالیم تنگستن اور متعلقہ معدنیاتی بلاک

آندھرا پردیش

تنگستن اور متعلقہ معدنیات (ایم او، اے یو، پی بی، زیڈ این)

سی ایل

ہندوستان زنک لمیٹڈ

6.55

 

ڈیپو وینیبیم اور گریفائٹ بلاک

اروناچل پردیش

وینیڈیم اور گریفائٹ

سی ایل

ویدانتا لمیٹڈ

2.55

 

انڈولین-ایشولن گریفائٹ بلاک

اروناچل پردیش

گریفائٹ

سی ایل

میمکو مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

237.50

 

فاف گریفائٹ اور وینیڈیم بلاک

اروناچل پردیش

گریفائٹ اور وینیڈیم

سی ایل

آئل انڈیا لمیٹڈ

76.05

 

رادھپو گریفائٹ اور وینیڈیم بلاک

اروناچل پردیش

گریفائٹ اور وینیڈیم

سی ایل

اڈیشہ میٹالک پرائیویٹ لمیٹڈ

95.00

 

سنیاسیکوپا، کوبالٹ، میگنیس آئرن بلاک

کرناٹک

کوبالٹ، میگنائز اورآئرن (پالی-دھات)

سی ایل

ویدانتا لمیٹڈ

45.00

 

نیکرپٹی تنگستن بلاک

تملناڈو

تنگستن

سی ایل

ہندوستان زنک لمیٹڈ

5.05

 

بروارفاسفورائٹ بلاک

اترپردیش

فاسفورائٹ

سی ایل

میمکومائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

320.00

 

چوتھے مرحلے کی نیلامی نے ہندوستان کے معدنیات کی نیلامی کے پس منظر میں شمال مشرق کی شروعات  کی نشاندہی کی ہے، جس میں چار پہلے بلاکوں کی کامیابی سے نیلامی ہوئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس قسط میں ٹنگسٹن بلاک اور دو کوبالٹ بلاکس کی پہلی کامیاب نیلامی شامل ہے۔ یہ اسٹریٹجک معدنیات ہائی ٹیک، دفاعی، اور توانائی ذخیرہ کرنے کے  استعمال کے لیے ضروری ہیں، اوریہ درآمدی انحصار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

چوتھے مرحلے کے تحت 8 اہم معدنیات کے بلاکوں کی کامیاب نیلامی کے ساتھ، مرکزی حکومت کی طرف سے کامیابی سے نیلام کیے گئے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے بلاکوں کی کل تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ نیلامی کے کامیاب نتائج ہندوستان کے کان کنی کے شعبے کی اصلاحات میں صنعت کے لیڈروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ اہم معدنیات میں خود انحصاری حاصل کرنے اور عالمی معدنی معیشت میں ہندوستان کو ایک مسابقتی رہنماکے طور پر جگہ دینے کے حکومت کے وژن کو پورا کرنے کا ایک قدم ہے۔ کانوں کی وزارت تمام متعلقہ شراکت داروں کی چوتھے مرحلہ میں ان کی فعال شرکت کے لیے شکریہ ادا کرتی ہے۔

 

******

 

ش ح۔ع  ح ۔ ف ر

U:2212


(Release ID: 2071490) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil