الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کا انڈیا موبائل کانگریس(آئی ایم سی) 2024 میں ڈیجیٹل انڈیا انوویشن زون
آئی ایم سی 2024 میں ’ڈیجیٹل انڈیا انوویشن زون‘ ڈی جی لاکر، یو پی آئی، اور آدھار جیسے ڈی پی آئی کے ساتھ انٹرایکٹو تجربہ پیش کرتا ہے
ایم ای آئی ٹی وائی پویلین میں 5جی، ای گورننس سلوشنز، اور انڈیا کے انوویشن ایکو سسٹم کو اجاگر کیا جا رہا ہے
Posted On:
17 OCT 2024 12:08PM by PIB Delhi
نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے ہندوستان کے مختلف ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئیز) پر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2024 میں ایک پویلین، ’ڈیجیٹل انڈیا انوویشن زون‘ قائم کیا ہے تاکہ وفود کو پریکٹکل تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 پروگرام کے دوران بھارت منڈپم میں انڈیا موبائل کانگریس کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا اور اس موقع پر دکھائی گئی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
جناب ایس کرشنن، سکریٹری،ایم ای آئی ٹی وائی ، نے16 اکتوبر2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں انڈیا موبائل کانگریس میں ڈیجیٹل انڈیا انوویشن زون کا دورہ کیا ۔
سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی جناب ایس کرشنن نے بھی ایم ای آئی ٹی وائی پویلین کا دورہ کیا اور ڈسپلے میں مختلف جدید الیکٹرانک سسٹمز اور ڈیجیٹل ای گورننس سلوشنز کا جائزہ لیا۔
ایم ای آئی ٹی وائی پویلین
ایم ای آئی ٹی وائی پویلین کا مقصد مختلف ڈی پی آئیز جیسے ڈی جی لوکر،اُمنگ، آدھار،یو پی آئی ، ای سنجیونی ، او این ڈی سی اور ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی پر مندوبین کو ایک پریکٹکل تجربہ فراہم کرنا ہے۔ مزید برآں، ایم ای آئی ٹی وائی کی تنظیموں سی- ڈی اے سی، نیکسی، سمیر نے ملک میں میڈ-اِن-انڈیا تکنیکی ترقی کی نمائش کے لیے انٹرایکٹو بوتھ قائم کیے ہیں۔
اس جدید ترین پویلین کے ذریعے، ایم ای آئی ٹی وائی عالمی اسٹیک ہولڈرز کو ایسے منصوبوں سے آگاہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جو قابل توسیع ہیں اور شہریوں کے لیے زندگی کو آسان بنانے،تجارت میں سہولت اور گورننس کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں ۔
اُمنگ بوتھ وزیٹر کو کچھ اہم خدمات جیسے بلڈ بینک سرچ، ٹرین نیویگیشن، پنشنر لائف سرٹیفکیٹ جنریشن، پاسپورٹ سیوا وغیرہ کے ذریعے مقررہ وقت میں روٹوسکوپ کے ذریعے لے جاتا ہے۔ دوسری طرف، ’ٹائم چیلنج: سیکیور ڈاکس‘، ڈی جی لوکر بوتھ پر ایک وقتی گیم دیکھنے والوں کو اپنے دستاویزات کو ڈیجیٹل والٹ میں ڈالنے اور ڈیجیٹل انڈیا تجارتی سامان حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مندوبین ڈی جی لوکر ایکو سسٹم کا لائیو مظاہرہ اور رجسٹریشن کا مرحلہ وار مشاہدہ بھی کر سکتے ہیں۔
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) مندوبین کویو پی آئی کے ذریعے ’اسکین اینڈ پے‘ سہولت کا لائیو ڈیمو فراہم کرتا ہے اور دیگر یو پی آئی خدمات کی نمائش کرتا ہے جو ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے انقلاب میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
او این ڈی سی اسٹال ایک انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرتا ہے جہاں ایک طرف یہ لائیو نمبرز اور سیلر اسٹوریز کے ذریعے ای کامرس کی جگہ پر پیدا ہونے والے اثرات کو اجاگر کرتا ہے اور دوسری طرف یہ بتاتا ہے کہ او این ڈی سی دلچسپ ویڈیوز کی ایک سیریز کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک سے خریداری کرنے کا طریقہ نیزحقیقی زندگی کے ڈیمو کے ذریعے کیا کیا جاسکتا ہے،بتاتا ہے۔ او این ڈی سی اسٹال پر آنے والے لوگ اپنی ٹریویا گیم میں چند انتہائی آسان سوالات کے جوابات دے کر دلچسپ انعامات بھی جیت سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی بوتھ اپنے استعمال کے مختلف امورکو پیش کر رہا ہے جیسے کہ ’باچیت‘، موبائل کالز کے لیے ایک زبانی ترجمہ؛ سبھا لیکھا، ایک اے آئی پر مبنی کثیر لسانی میٹنگ پلیٹ فارم، اور بھی بہت کچھ۔ بات چیت ایپ واضح مواصلات کے لئے ایکٹ میں دکھائے جانے والے حروف کے نقل کے ساتھ ساتھ وائس کال کی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے ۔بات چیت ایپ ٹو ایپ اور ایپ ٹو موبائل کالنگ دونوں کو سپورٹ کرتا ہے، جس سے دوسرے شخص کو ایپ انسٹال کیے بغیر بھی شامل ہونے کی اجازت ملتی ہے۔ اس بوتھ میں اےآئی سے چلنے والا ایک اہم حل کنورسیشن ایلی بھی ہے جو ڈاکٹروں کو ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں تعمیل کے رویے کو بہتر بنانے کے لیے مثبت بات چیت کے اشارے فراہم کر کے کلینک میں ہونے والی گفتگو کو بہتر بنانے میں معاونت کرتا ہے۔ ایک اور ٹول سائینیسٹو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو 18ایم گونگے اور بہرے افراد کے لیے بھی معلومات کو قابل رسائی بناتا ہے۔
ای -سنجیونی کے بوتھ پر ایک ٹیلی کنسلٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ مندوبین سمجھ سکتے ہیں کہ ہندوستان کی نیشنل ٹیلی میڈیسن سروس کس طرح دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں شہریوں تک پہنچ رہی ہے، جس سے صحت کے شعبہ میں خامیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔
ہر ہندوستانی کی منفرد ڈیجیٹل شناخت، آدھار، لاکھوں زندگیوں پراثر اندا ہونے والے حل پیش کررہا ہےجس میں چہرے کی تصدیق شامل ہے۔
’’من کی بات‘‘ بوتھ مندوبین کو ان کی اپنی علاقائی زبان میں مختلف قسطیں سننے میں مدد کرتا ہے۔
وزارت کا ادارہ نیکسی مندوبین کو بھارت ڈومین کی اہمیت اور کثیر لسانی انٹر نیٹ کی ضرورت کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک وسیع تجربہ فراہم کررہا ہے ۔وہ بوتھ پر اپنا خود کا بھارت ڈومین بھی درج کرسکتے ہیں۔
پویلین نے 5جی اور اس سے آگے ٹیکنالوجی کے شعبوں پر سی ڈی اے سی کی مصنوعات اور حل بھی پیش کیا ہے۔آئی او ایس-5جی، انڈسٹری گریڈ اوپن سورس 5جی پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے والا پروجیکٹ، اوپن سورس سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے اینڈ ٹو اینڈ 5جی سیٹ اپ کا احاطہ کرتا ہے۔ سی ڈیک نے اپنے موبائل سیکورٹی سلوشنز’ایم –کوچ،ایم- پربندھ‘اور’پرکشن‘کو بھی پیش کیا ہے۔ نمائش میں ایس ڈی این مڈل ویئر پر مبنی 5جی سمولیشن پلیٹ فارم استعمال کے کیسز، اسمارٹ انرجی میٹر،وی وی2ایکس جی سلوشن، اور 5جی پر مبنی ڈرون ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم، ’کرئیٹ‘بھی شامل ہیں۔
سمیر نے نیکسٹ جنریشن کمیونیکیشن اور مائیکرو ویو ٹیکنالوجیز کی نمائش کی ہے جنہیں ایم ای آئی ٹی وائی کے ڈیجیٹل انڈیا مشن کے تحت اپنایا جا رہا ہے۔ اس نے انٹرایکٹویو آئی کے ذریعے ماحولیاتی سائنس، صحت کی دیکھ بھال، 6جی کمیونیکیشنز اور صنعتی ایپلی کیشنز کے میدان میں تیار کی گئی مختلف ٹیکنالوجیز کو ڈسپلے کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ طبی ایپلی کیشنز کے لیے ٹی 1.5 سپر کنڈکٹنگ ایم آر آئی سکینر برائے آب و ہوا کے مطالعہ کے لیے ایم ایم ڈبلیو ریڈیو میٹر کی ریپلیکا بھی دکھایا ہے۔ ان نمائشوں کے ذریعے، سمیرآئی ایم سی،2024 میں شرکت کرنے والے بڑے سامعین تک تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی اہم خصوصیات کو فروغ دے رہا ہے۔
انڈیا موبائل کانگریس 2024
انڈیا موبائل کانگریس 2024 ہندوستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی نمائش کررہا ہے،جہاں معروف ٹیلی کام کمپنیاں اور اختراع کار کوانٹم ٹیکنالوجی اور سرکلر اکانومی میں ہونے والی پیش رفت کو 6جی، 5جی کے استعمال کے کیس کے شوکیس، کلاؤڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ،آئی او ٹی ، سیمی کنڈکٹرز، سائبر سیکیورٹی، کے علاوہ ٹیک، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ اس کا 2024 ایڈیشن 400 سے زیادہ نمائش کنندگان، تقریباً 900 اسٹارٹ اپس، اور 120 سے زائد ممالک کی شرکت کو یقینی بنائےگا۔ یہ تقریب 900 سے زیادہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملات کے منظرناموں کو اجاگر کرنے، 100 سے زیادہ سیشنز کی میزبانی کرنے اور 600 سے زیادہ عالمی اور ہندوستانی مقررین کے ساتھ گفتگو کی راہ ہموار کرےگا۔
حکومت ہند کے ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے زیر اہتمام بھارت منڈپم، نئی دہلی میں چار روزہ تقریب کا انعقاد 15سے18 اکتوبر 2024 تک کیا جا رہا ہے۔
بھارت منڈپم، نئی دہلی میں انڈیا موبائل کانگریس 2024 میں ڈیجیٹل انڈیا ایکسپرینس زون
******
ش ح ۔ ع و ۔م ش
U. No.2201
(Release ID: 2071427)