ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے: 4 نومبر 2024 کو ایک ہی دن میں 3 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے بھارتی ریلوے میں سفر کیا


بھارتی ریلوے نے گزشتہ چھتیس دنوں میں 4,521 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے 65 لاکھ مسافروں کے سفر کی سہولت فراہم کی

بھارتی ریلوے نے چھٹھ پوجا  کے بعد کی واپسی کی بھیڑ کو منظم کرنے کے لیے 8-11 نومبر کے  درمیان روزانہ کی بنیاد پر 160 سے زیادہ خصوصی ٹرین چلانے  کا منصوبہ بنایا ہے

Posted On: 06 NOV 2024 8:27PM by PIB Delhi

اس سال کے تہواروں کے موسم میں یکم اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک، بھارتی ریلوے نے گزشتہ چھتیس دنوں میں 4,521 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ  65 لاکھ مسافروں کو ان کی منزل تک  پہنچا کر ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے۔  بھارتی ریلولے کی ان اضافی خدمات نے  ملک میں منائے گئے درگا پوجا، دیوالی اور  حالیہ چھٹھ پوجا کی تقریبات کے دوران باآسانی سفر کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارتی ریلوے کی ان خصوصی کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا  ہےکہ لاکھوں مسافر آرام سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔  اس وقت کی یہ کامیابی بھارتی ریلوے کے تہواروں کے دوران مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہےجس سے سفر کو آسان اور سب کے لیے زیادہ قابل رسائی بنایا جائے۔

یکم  اکتوبر سے 30 نومبر 2024 تک تہوار کی مدت کے دوران بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے،بھارتیہ ریلوے نے کل 7,724 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال کی 4,429 خصوصی ٹرین خدمات کے مقابلے میں 73 فیصد زیادہ ہے۔ بھارتیہ ریلوے کی اس خاطر خواہ توسیع کا مقصد اہم  تہوار کے موسم کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانا ہے۔ بھارتیہ  ریلوے نے چھٹ پوجا کے لیے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے پچھلے چار دنوں میں اوسطاً 175 خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں۔

اب بھارتیہ ریلوے چھٹھ پوجا تہوار کے اختتام کےبعد، 8 نومبر 2024 سے شروع ہونے والے مسافروں کی متوقع واپسی کی بھیڑ  سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ واپس آنے والے مسافروں کی بھیڑکو ایڈجسٹ کرنے کے لیے خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سمستی پور، دانا پور ڈویژنوں اور دیگر ڈویژنوں کے لیے  مسافروں کی مقامی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق اضافی ٹرینوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

چھٹھ پوجا کی  واپسی کی بھیڑ 8 نومبر 2024 کو طلوع آفتاب کے بعد سے شروع ہو جائے گی،  اس تناظر میں مسافروں کی امڈتی ہوئی بھیڑ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے 164 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اس کے بعد بھارتیہ  ریلوے نے 9 نومبر کے لیے 160 خصوصی ٹرینیں، 10 نومبر کے لیے 161، اور 11 نومبر کے لیے 155 خصوصی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کی ہےجس سے تہوار کے دوران مسافروں کی تعداد میں متوقع اضافے کا انتظام کرنے کی بھرپور صلاحیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

چارنومبر 2024 کو بھارتیہ ریلوے نے ایک دن میں تین کروڑ سے زیادہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچاکر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کی ہے۔  تہواروں کے موسم میں سافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اس دن بھارتیہ ریلوے نے طویل مسافت تک سفر کرنے والے 120.72 لاکھ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا،  اس میں لمبی دوری تک سفر کرنے والے 19.43 لاکھ ریزروڈ مسافر اور 101.29 لاکھ غیر ریزروڈمسافر شامل ہیں ۔اس طرح لمبی دوری تک سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 180 لاکھ مسافروں تک پہنچ گئی  جو ایک ریکارڈ ہے اور یہ سال کا   ایک دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی سب سے زیادہ  تعداد ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ بھارتیہ ریلوے میں تقریباً 6.85 کروڑ مسافروں نے یکم اکتوبر سے 5 نومبر2024 کے دوران بہار، مشرقی یوپی اور جھارکھنڈ خطہ  کا سفر خصوصی  شیڈولڈ ٹرینوں کے ذریعے کیا گیا۔ مسافروں کی یہ تعداد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک کی مشترکہ آبادی سے دوگنی ہے۔

********

 (ش ح۔  م م ع ۔ ا ک م )

UNO-2197


(Release ID: 2071351) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu