صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

چھٹھ پوجا کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 06 NOV 2024 6:03PM by PIB Delhi

صدر  جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’عقیدہ، ورتھ اور عقیدت کے مقدس تہوار چھٹھ پوجا کے پرمسرت موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

چھٹھ پوجا، ملک کے قدیم ترین تہواروں میں سے ایک ہے، سورج کی پوجا کرنے کا ایک موقع ہے۔ یہ  تہوار دریاؤں اور تالابوں کی پوجا بھی کرنے کا موقع ہے جو قدرت کے انوکھے تحفے ہیں۔ سخت ورتھ کے ذریعے، یہ تہوار ہمارے ذہنوں اور روحوں کو پاک کرتا ہے۔

یہ تہوار ہمیں اپنے ماحول کے حفاظت اور تحفظ کی ترغیب دیتا ہے۔

چھٹھ پوجا کے موقع پر، آئیے بھگوان سوریہ، اپنی ندیوں اور قدرت کے آشیرواد پر اپنے عقیدے کی دوبارہ تصدیق کریں۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں خوشیاں لائے اور فطرت کے تئیں ہماری عقیدت بڑھتی رہے۔"

********

ش ح۔ م ش۔ ج

UNO-2170


(Release ID: 2071249) Visitor Counter : 25