خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کے فروغ کی وزارت نومبر 2024 کو گود لینے سے متعلق بیداری کے مہینے کے طور پر منا رہی ہے
گود لینے سے متعلق 2024 کے بیداری مہینے کا موضوع ہے ،‘‘فوسٹر کیئر اور فوسٹر ایڈوپشن کے توسط سے نسبتاً بڑی عمر والے بچوں کی باز آباد کاری ’’
عوام کو اس میں شامل کرنے اور گود لینے نیز فوسٹر ایڈوپشن کے بارے میں معلومات کو پھیلانے کے لیے پورے مہینے مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی
Posted On:
06 NOV 2024 4:28PM by PIB Delhi
گود لینے سے متعلق بیداری کا مہینہ ایک سالانہ تقریب ہے ، جس میں گود لینے کا مرکزی ادارہ ( سی اے آر اے ) اور اس کے تمام متعلقہ فریق قانونی طور پر گود لینے کے عمل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یکجا ہوتے ہیں۔ خواتین و بچوں کے فروغ کی وزارت کے تحت کام کرنے والا گود لینے کا مرکزی ادارہ (سی اے آر اے ) ہر سال نومبر کے مہینے کو گود لینے سے متعلق بیداری پھیلانےکے ماہ کے طور پر مناتا ہے تاکہ ملک میں قانونی طور پر گود لینے کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔
اس مہم کے ایک حصے کے طور پر، حکومتِ ہند کی خواتین اور بچوں کے فروغ کی وزارت 21 نومبر، 2024 ءکو اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ، اس کا جشن منا رہی ہے۔ اس سال کے گود لینے سے متعلق بیداری کے مہینے کا موضوع ‘‘فوسٹر کیئر اور فوسٹر ایڈوپشن کے توسط سے نسبتاً بڑی عمر والے بچوں کی باز آباد کاری ’’ ہے۔
گود لینے کا مرکزی ادارہ (سی اے آر اے ) نے بڑے پیمانے پر مہم اور دیگر تقریبات کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ گود لینے سے متعلق مسائل، خصوصاً بڑے بچوں، خصوصی ضروریات کے حامل بچوں اور ان بچوں کے لیے ، جو فی الحال رضاعی کفالت میں ہیں، پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔
گزشتہ برسوں کی طرح ، اس سال کی مہم کے تعلق سےہونے والی سرگرمیوں کو آن لائن اور آف لائن دونوں میں ہی تقسیم کیاگیا ہے تاکہ اس موضوع پر بیداری پھیلائی جا سکے۔ لداخ، آسام، میزورم، اتراکھنڈ، اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، گوا، مغربی بنگال سمیت دیگر کئی ریاستیں اس سال بیداری سے متعلق تقریبات کا اہتمام کر رہی ہیں۔
اس مہم کے دوران گود لینے والے ممکنہ والدین (پی اے پیز )، گود لینے والے والدین، بڑے گود لیے گئے بچے اور دیگر فریقین آپس میں مل کر اپنے تجربات اور گود لینے، رضاعی کفالت اور رضاعی گود لینے کے حوالے سے تجاویز کا تبادلہ کریں گے۔ اس مہم کی خصوصیات میں بات چیت کے اجلاس ، ثقافتی پروگرامز، مقابلے اور پی اے پیز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن شامل ہیں۔
سی اے آر اے ، مائی گوو انڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک میں آن لائن تقریبات کی خاطر ایک خصوصی مہم شروع کر رہا ہے۔ مائی گوو پورٹل کے ذریعے داستان گوئی ، پوسٹر بنانا، سلوگن، عہد لئے جانے اور آن لائن سروے جیسی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اس موضوع میں شامل کیا جا سکے اور گود لینے اور رضاعی گود لینے سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں۔ سی اے آر اے قانونی طور پر گود لینے، رضاعی کفالت اور رضاعی گود لینے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی معلوماتی مواد پوسٹ کر رہا ہے۔
..............................................
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 2160
(Release ID: 2071201)
Visitor Counter : 28