عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیر التوا معاملات کے نپٹارے کیلئے خصوصی مہم 4.0 کااختتام

Posted On: 06 NOV 2024 2:45PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے  خصوصی مہم 4.0 کے تحت مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا تاکہ صفائی، عوامی شکایات کے زیر التوا معاملات میں کمی اور فزیکل اور ای فائلوں کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا سکیں۔

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور حکومت ہند کے سکریٹری وی سری نیواس اور  پنشن اور پنشنز ز ویلفیئر کے محکمہ اور ڈی اے آر پی جی کے سینئر افسران نے 2 اکتوبر 2024 کو نہرو پارک، نئی دہلی میں شرم دان کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UGK5.jpg

 

پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے ‘سوچھتا ہی سیوا مہم’ اور پودے لگانے کی مہم میں حصہ لیا تاکہ پائیدار مستقبل کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ سرگرمی‘ایک  پیڑ ماں کے نام’  مہم کے تحت 2 اکتوبر 2024 کو نہرو پارک، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

جناب وی سری نیواس، سکریٹری (پی پی ڈبلیو) نے 3 اکتوبر 2024 کو دفتر کی عمارت کا معائنہ کیا اور پرانے ریکارڈز کو تلف کیےجانے کے کام میں  حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035A16.jpg

پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو)  نے ایک گھنٹے کی شرم دان کی سرگرمیاں بھی انجام دیں جس میں لوک نائک بھون کے اے اور  بی ونگ کے گراؤنڈ فلور کی پارکنگ ایریا کی صفائی، راستوں کی صفائی اور علاقے کی زیبائش شامل تھی۔ اس دوران کچرا بڑے پلاسٹک بیگوں میں جمع کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049HT6.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JDCI.png

1. پرانے ریکارڈز کو تلف کرنا

محکمہ نے خصوصی مہم 4.0 کے دوران ہزاروں فزیکل اور ای فائلوں کا جائزہ لینے کے لیے نشاندہی کی۔ ریکارڈز کے جائزے کے بعد، 3976 پرانے فزیکل ریکارڈز/فائلز میں سے 1567 اور 4087 ای فائلز میں سے 1697 فائلز کو تلف کر دیا گیا۔

 

2. ضابطوں کو آسان بنانے

اکتوبر 2024 کے مہینے میں ایس سی ڈی پی ایم    4.0 کے دوران ضابطوں میں آسانی کے لیےپنشن اور پنشنرز ویلفیئر  کےمحکمہ نے اجازت کے بعد پنشن پر نظرثانی، ریٹائرڈ ملازمین کو اضافی پنشن دینے کی شرائط وغیرہ کے بارے میں 54 او ایم ایس  جاری کیے اور سی سی ایس(پنشن)رولز کے نوٹیفکیشن کے بعد جاری کی گئی وضاحتوں کا اعادہ بھی کیا۔ اپنی مسلسل بہتری کے ذریعے، محکمے نے پنشنرز کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کو برقرار رکھنے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کو مزید تقویت دی۔

 

3. عوامی شکایات کا حل

پنشن اور پنشنرز ویلفیئرکےمحکمہ نے مرکزی حکومت کے پنشنروں سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کے حل سے متعلق ایک اہم ہدف حاصل کیا۔ محکمہ نے مجموعی طور پر 5100 عوامی شکایات کا ازالہ کیا۔

 

4. ڈی او پی پی ڈبلیو میں اپنائے گئے بہترین طور طریقے

ڈی او پی پی ڈبلیو نے مورخہ  30.05.2024  کو جاری کیے گئے اوایم کے ذریعہ ریٹائرمنٹ گریجویٹی اور ڈیتھ گریجویٹی کی زیادہ سے زیادہ حد کو 20.00 لاکھ روپے سے بڑھاکر 25.00 لاکھ روپے کردیا ہے، اِس کا نفاذ یکم جنوری 2024 سے ہوگیاہے۔ڈی او پی پی ڈبلیو نے16.08.2024 کو جاری کیے گئے جفت نمبر کے ڈی او لیٹر،23.08.2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی میٹنگ اور  30.08.2024 کے ڈی او لیٹرکے ذریعہ تمام متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ساتھ معاملہ کو اٹھایا، تاکہ حکومت ہند کے تمام اہل افسران/اہلکاروں کو جلد از جلد گریچیوٹی کی ادائیگی کی جاسکے۔ اکتوبر 2024 کے مہینے میں ڈی او پی پی ڈبلیو کی مسلسل کوششوں سے، بڑھی ہوئی گریچیوٹی کی ادائیگی کے معاملات کافی حد تک کم ہو کر 100 سے کم رہ گئے ہیں۔

**************

 

ش ح ۔ م م۔ ص ج

U. No.2150


(Release ID: 2071146) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil