وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی پیداوار کے محکمے نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت 1500 مقامات پر صفائی ستھرائی مہم انجام دی  

प्रविष्टि तिथि: 06 NOV 2024 2:43PM by PIB Delhi

دفاعی پیداوار کے محکمے اور اس کے سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے محکمے ( ڈی پی ایس یوز )اور منسلک دفاتر نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت 1500 مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم کامیابی سے انجام دی ۔ مہم کے دوران کئے گئے اہم کاموں میں عوامی شکایات کے مؤثر ازالے، وزیر اعظم  کے دفتر  کے حوالہ جات /ایم پی/وی آئی پی اور ریاستی حکومتوں  کے حوالہ جات وغیرہ  کا کامیابی سے نمٹایا جانا شامل ہے ۔

اس  مہم کے تحت دفاتر میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا  نیز  اس کے مؤثر عمل در آمد کو فروغ دینے اور اداروں کو مستقل طور پر صاف  ستھرا بنانے اور احاطے کو صاف ستھرا اور سرسبز بنائے جانے کو برقرار رکھنے کا  ایک دیرپا نظام قائم کرنے پر زور دیا گیا ۔ ڈی پی ایس یوز اور اس کے منسلک دفاتر نے متعدد نمایاں اقدامات کی نشاندہی کی ، جنہیں  مذکورہ اداروں نے دفتر اور اس کے آس پاس کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اختیار کیا ہے ۔

مہم کے اختتام پر، دفاعی پیداوار کے محکمے نے کئی اہم سنگ میل حاصل کیے، جن میں 26000 فائلوں/ 25000 ریکارڈز کا جائزہ  لیا گیا اور انہیں الگ الگ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ،  کباڑ /غیر استعمال شدہ اشیاء کے نکالے جانے  سے 8 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی، 2675 میٹرک ٹن کباڑ کو  فروخت کرنے سے 12.36 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ، 184 عوامی شکایات اور 123 عوام کی شکایتوں پر مبنی  اپیلوں کو نمٹایا  گیا ۔

ملک گیر  سطح کی کوشش کے حصے طور پر ، صفائی ستھرائی کے عملے کی حفاظت کے بارے میں بیداری  پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ اس مقصد کے تحت واکاتھونز جیسے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ ان کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور وسیع  پیمانے پر لوگوں کو ایک محفوظ  ماحول کے فروغ میں شامل کیا جا سکے۔ مذکورہ  اقدام نے صفائی ستھرائی کے عملے کے اہم کردار کو نمایاں کیا اور صحت کیمپوں کے ذریعے ، ان کی صحت کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

مہم کے دوران شرکاء کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی  گئیں اور انہیں گھر اور کام کی جگہ پر حفظان صحت کے طریقوں میں درپیش چیلنجوں  اور ممکنہ بہتری پر کھل کر تبادلہ خیال کرنے کی  بھی ترغیب دی گئی۔

****

) ش ح – ش م -  ع ا )

U.No. 2149


(रिलीज़ आईडी: 2071142) आगंतुक पटल : 56
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil