وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے نئی دہلی میں پروجیکٹ ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ کے ٹائر-III ڈیٹا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 06 NOV 2024 1:01PM by PIB Delhi

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پالیسی اور منصوبے)، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)، انسپکٹر جنرل (آئی جی) آنند پرکاش بدولا نے 5 نومبر 2024 کو مہیپال پور،نئی دہلی میں پروجیکٹ ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ (ڈی سی جی) کے ٹائر-III ڈیٹا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ، پروجیکٹ ڈی سی جی کا ٹائر-III ڈیٹا سینٹر تمام ایپلی کیشنز اور اہم آئی ٹی وسائل کی نگرانی اور انتظام کرنے کے لیے غیر معمولی علمی مرکز کے طور پر کام کرے گا، اس طرح آئی سی جی کے انتظامی کام کو انتہائی اہم مدد فراہم کرے گا۔

پروجیکٹ ڈی سی جی ، جسے ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، اس میں نئی ​​دہلی میں جدید ترین ڈیٹا سینٹر ، نیو منگلور، کرناٹک میں ’ڈیزاسٹر ریکوری ڈیٹا سینٹر‘کا قیام اور بحری جہازوں سمیت آئی سی جی مقامات کے درمیان پین انڈیا کنیکٹیویٹی اور ایک ’انٹرپرائز ریسورس پلاننگ‘ ایپلی کیشن   کا نفاذ شامل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(10)NQJL.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(13)T5YT.jpg

 

********

ش ح ۔  ع و  ۔م ش

U. No.2146


(Release ID: 2071095) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu