شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت نمایاں پیش رفت حاصل کی

Posted On: 06 NOV 2024 11:44AM by PIB Delhi

اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے،  اپنے زیر انتظام خود مختار ادارے سمیت  پچھلے 3 برسوں میں منعقد کی گئی خصوصی مہمات کی طرز پرسوچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التوا حوالہ جات 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کے لیے کوششیں شروع کی ہیں اور ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

اہداف کی نشاندہی جیسے کہ صفائی مہم کے مقامات، خالی جگہوں کی انتظام کاری  کے لیے منصوبہ بندی اور دفاتر کی خوبصورتی، کباڑ اور بے کار اشیاء کی شناخت اور جی ایف آر کے مطابق ان کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار، پارلیمنانی اراکین،  ریاستی حکومتوں، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ نوٹس)، پی ایم او۔ 3 ماہ سے زائد عرصے سے زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات اور اپیلوں (سی پی جی آر ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، فائلوں کا جائزہ/ریکارڈنگ اور فائلوں کی ویڈنگ/ای فائلوں کو بند کرنے سمیت ریکارڈ کا انتظام  ابتدائی مرحلے میں مکمل کر لیا گیا ہےاور خصوصی مہم 4.0 پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔

مہم کے نفاذ کے جاری  مرحلے (2 اکتوبر-31 اکتوبر، 2024) کے دوران، وزارت نے شناخت شدہ اہداف کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹھوس کوششیں کیں۔ 05.11.2024 تک مختلف زمروں کے تحت اہداف کو ٹھکانے لگانے کی صورتحال کی تفصیل اس طرح ہے۔

عوامی شکایات - 10، عوامی شکایات کی اپیلیں - 1، فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا - 7102، ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا - 933، صفائی کی مہم چلائی گئی - 151، آمدنی ہوئی – /6,36,537  روپے۔

خصوصی مہم 4.0 کے تحت درج ذیل بہترین طور طریقوں میں سے کچھ کو اپنایا گیا ہے:

خصوصی مہم 4.0 کے دوران،  کے۔ ایل۔  بھون  کیمپس  کے مجموعی ماحول اور سہولیات میں اضافے کے لیے اہم کوششیں کی گئیں۔ پارک کی تزئین  کاری  اور صفائی ستھرائی کے ذریعہ سے اسے آرام اور تفریح ​​کے لیے ایک مزید  عمدہ جگہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ بہتر رسائی کے ساتھ پارکنگ ایریا کو  بہتر سہولیات سے آراستہ کرکے آنے والوں کے لئے  ایک خوش گوار تجربہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مزید برآں، تزئین کاری کے پروجیکٹوں کی مدد سے  احاطے کی بیرونی خوبصورتی  میں اضافہ ہوا، جس سے مزید خوش آئند ماحول پیدا ہوا۔ ان اقدامات سے نہ صرف ایک صاف ستھرا، زیادہ پرکشش کیمپس کو فروغ حاصل ہوا بلکہ سب کے لیے ایک  پرکشش  مقام بھی فراہم ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RPV4.jpg

قومی اعداد و شمار نظام کی تربیتی اکادمی (این ایس ایس ٹی اے) نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جی آئی ایم ایس) کے تعاون سے ایک طبی جانچ  کا  اہتمام کیا جس میں 200 سے زائد افراد، خاص طور پر سیکورٹی گارڈز اور صفائی ستھرائی کے کارکنوں نے شرکت کی، اور ان کی صحت کی جانچ کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026EOE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030ST7.jpg

ایم او ایس پی آئی کے سینئر افسران کے ذریعہ کے ایل بھون کے پارک میں پودے لگائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00487ZU.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005V2JM.jpg

 دفتر کے احاطے کے ساتھ ساتھ ان کی متعلقہ رہائش گاہ اور محلے میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے عہدیداروں میں بیداری وحساسیت پیدا کرنا ۔

سینئر افسر کی نگرانی میں دفتر میں صفائی ستھرائی کی نگرانی کرنا۔

پیپر لیس آفس کی حوصلہ افزائی کرنا یعنی ای آفس کا استعمال

خطوط کی جگہ ای میل کا استعمال۔

مزید جگہ کی گنجائش پیدا کرنے کے لئے مناسب جگہوں پر  الماری، فرنیچر وغیرہ کا انتظام

ریکارڈ اور اہم  ساز و سامان کو محفوظ رکھنے کے لیے مناسب جگہ کی گنجائش پیدا کرنا۔

********

 

 (ش ح۔  ش ب ۔ ا ک م )

UNO-2143


(Release ID: 2071088) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil