سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ’شلپ سماگم میلہ 2024‘کا افتتاح کیا اور دستکاری اور اس منسلک برادری کو بااختیار بنانے کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ٹیولپ‘ برانڈ کا افتتاح کیا
ٹیولپ ای-مارکیٹ پلیس کے ذریعے کاریگروں کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے اور عالمی کارکردگی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا: ڈاکٹر وریندر کمار
وزارت نے پہلے ہی ایک لاکھ سے زیادہ افراد کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع پیدا کیے ہیں: وزیر مملکت جناب بی ایل ورما
Posted On:
05 NOV 2024 6:47PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت نے آج دلی ہاٹ، نئی دلی میں ’شلپ سماگم میلہ 2024‘ کا شاندار افتتاح کیا۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت کے تحت کارپوریشنوں درج فہرست ذاتوں کے قومی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، پسماندہ طبقات کے قومی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ڈی ایف سی) اور نیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات (ایس جے ای) ڈاکٹر وریندر کمار نے میلے کا آغاز کیا اور ’ ٹیولپ‘ (روایتی کاریگروں کے فروغ کے لیے ذریعہ معاش سے متعلق پروگرام) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت (ایس جے ای)، جناب بی ایل ورما اور ساتھ ہی وزارت اور کارپوریشن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ٹیولپ کا ہدف نچلی سطح کے کاریگروں کو ای-مارکیٹنگ کے ذریعے عالمی سطح پر شناخت دینا اور ان کی مصنوعات کی فروخت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ ٹیولپ برانڈ کے تحت، درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، صفائی ستھرائی کے کارکنوں، اور معذور افراد کے دستکاروں کے پاس اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ایک ای-پلیٹ فارم ہوگا۔
ڈاکٹر وریندر کمار نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے ’پی ایم سُرکشا پورٹل‘ اور ’پی ایم – دکش پورٹل‘ جیسے ڈیجیٹل اقدامات پر روشنی ڈالی ، جو ہدف شدہ گروپوں کو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رعایتی قرض کی اسکیموں اورہنر مندی کے فروغ کی تربیت تک رسائی میں اہل بناتے ہیں۔ ’وشواس یوجنا‘ اور ’نمستے یوجنا‘ جیسے اقدامات کے ذریعے درج فہرست ذات، پسماندہ طبقے اور صفائی ستھرائی کے کارکنوں کی برادریوں کو مالی امداد اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ای کامرس کے لیے ٹیولپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک ای-مارکیٹ پلیس کے ذریعے کاریگروں کومعاشی خود مختاری اور عالمی کارکردگی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے بتایا کہ وزارت نے پہلے ہی ایک لاکھ سے زیادہ افراد کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع پیدا کیے ہیں اور مستقبل میں بھی شلپ سماگم جیسے میلے جاری رہیں گے۔ افتتاح کے دوران ’رنگ پریدھان‘ پروگرام میں کاریگروں کی مصنوعات سے تیار کردہ یونیفارم کی نمائش کی گئی۔ یہ پہل کاریگروں کی مہارت اور ثقافتی تنوع کی عزت افزائی کی سمت ایک منفرد قدم ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس پہل کے تحت، وزارت کے بڑے کارپوریشن اپنے اہلکاروں کے لیے مقامی کاریگروں کے ڈیزائن کردہ یونیفارم استعمال کریں گے، جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی علامت ہیں۔
تقریباً 5.6 ملین افراد اور ان کے خاندان پہلے ہی قرض کی امداد سے مستفید ہو چکے ہیں، اور 614,000 نوجوان افراد نے ہنر کی تربیت حاصل کی ہے۔ ان سکیموں کے ذریعے ٹارگٹ گروپس کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ مرکزی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ 5 سے 15 نومبر تک منعقد ہونے والے اس میلے میں 105 اسٹالوں پر 16 ریاستوں سے روایتی دستکاری کی نمائش کی جائے گی۔ مصنوعات میں دھاتی دستکاری، لکڑی کے نمونے، گنے اور بانس کی مصنوعات، مٹی کے برتن، ہینڈلوم کی اشیاء، زیورات، چمڑے کے سامان اور مختلف پرکشش ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ میلے میں ہر شام رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب کا ویڈیو لنک:
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:2125 )
(Release ID: 2070999)
Visitor Counter : 21