شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
صارفین قیمت اشاریہ (سی پی آئی)اورصنعتی پیداوار کے اشاریے(آئی پی آئی)کے لیے اجراء کے وقت میں تبدیلی
Posted On:
05 NOV 2024 6:13PM by PIB Delhi
صارفین قیمت اشاریہ (سی پی آئی)اور صنعتی پیداوار کا اشاریہ ملک میں دیہی، شہری اور مشترکہ شعبوں میں افراط زر کے رجحانات اور صنعتی ترقی کی عکاسی کرتے ہوئے اقتصادی پالیسی اور مالیاتی منڈی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سی پی آئی اور آئی آئی پی فی الحال وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ ( ایم او ایس پی آئی) کی طرف سے ہر مہینے کی 12 تاریخ کو شام 5:30 پر جاری کیا جاتا ہے، (اگلے کام کے دن اگر 12 تاریخ سی پی آئی کی چھٹی پر پڑتی ہے)اور پچھلے کام کے دن اگر آئی آئی پی کی صورت میں 12تاریخ چھٹی پر پڑتی ہے)۔
سی پی آئی اور آئی آئی پی ڈیٹا تک رسائی کے لیے ریلیز کے دن مزید وقت فراہم کرنے کے لیے، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)نے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)اور آئی آئی پی کے لیے ریلیز کے وقت کو شام 5.30 بجےسے شام 4.00 بجے تک ہر مہینے کی 12 تاریخ کو (اگلے کام کے دن اگر 12 تاریخ سی پی آئی کی چھٹی پڑتی ہے)اور پچھلے کام کے دن اگر آئی آئی پی کی صورت میں 12 تاریخ چھٹی پڑتی ہے) نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
نئی ریلیز کا وقت ہندوستان میں بڑی مالیاتی منڈیوں کے اختتامی اوقات کے مطابق ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سی پی آئی ڈیٹا کی تقسیم فعال تجارت میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔ یہ ایڈجسٹمنٹ ڈیٹا کی ترسیل میں شفافیت اور رسائی کے لیے ایم او ایس پی آئی کے عزم پر بھی عمل پیرا ہے۔
اکتوبر2024 کے لیے سی پی آئی اور آئی آئی پی کی اگلی ریلیز اس طرح 12 نومبر 2024 کو شام 4:00 بجے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ (https://www.mospi.gov.in) پر دستیاب ہوگی۔
****
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 2120
(Release ID: 2070958)
Visitor Counter : 24