وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ گارڈ نے 26 ویں قومی تیل کے بہاؤ کی تباہی پر ہنگامی منصوبہ بندی کی میٹنگ منعقدکی

Posted On: 05 NOV 2024 6:16PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے آج 05 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں 26 ویں نیشنل آئل سپل ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان یعنی قومی تیل کے بہاؤ پر ہنگامی  منصوبہ (این او ایس ڈی سی ی) کی میٹنگ طلب کی، تاکہ ہندوستانی پانیوں میں تیل کے اخراج کی ہنگامی صورت حال کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ملک کی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس  میٹنگ کی صدارت پرمیش سیومنی نے کی جو این او ایس ڈی سی ی  کے چیئرپرسن بھی ہیں۔

 میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی سی جی نے سمندری تیل اور کیمیائی رساؤ سمیت علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے عزائم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شراکت داری کو مضبوط بنانے، رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں بہترین طریقوں کو اپنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت کو  بھی اجاگر کیا۔

جہاز رانی کے ذریعے تیل کی درآمدات کا حجم بڑھ رہا ہے کیونکہ ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ کیمیکلز اور دیگر خطرناک مواد کی نقل و حرکت کے ساتھ ہندوستان کے سمندری علاقوں، وسیع ساحلی پٹی، ساحلی آبادی، سمندری ماحولیاتی نظام اور سیاحت کی صنعتوں کے لیے چیلنج پیش کرتا ہے۔ مرکزی کوآرڈی نیٹنگ ایجنسی، ساحلی ریاستوں، بندرگاہوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مضبوط تیاری کو یقینی بنانا  اورسمندری ماحول کو ممکنہ تیل کے اخراج سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

 

*****

ش ح ۔ظا۔ ج 

U No:2122


(Release ID: 2070956) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil