وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری کے محکمے نے خصوصی مہم 4.0 پہل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
Posted On:
05 NOV 2024 5:49PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار (ڈیرنگ) کی وزارت کے تحت ماہی پروری کے محکمے نے صفائی کو فروغ دینے کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی قیادت میں حکومتی سطح پر چلائی گئی خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر اپنی سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہیں۔ اس کا مقصد کارکردگی کو بڑھانا اور عوامی شکایات اور زیر التواء ریفرنسز کے بروقت حل کو یقینی بنانا تھا۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی گئی، جس میں دفتر کی صفائی، جگہ کے مؤثر انتظام و انصرام اور وی آئی پی اور ترجیحی ریفرنسز کو تیزی کے ساتھ نمٹانے پر بنیادی توجہ دی گئی۔
خصوصی مہم 4.0 کے دوران، محکمہ ماہی پروری نے کرشی بھون اور چندرلوک بلڈنگ میں واقع دفاتر سمیت فیلڈ دفاتر اور اس کے ہیڈکوارٹرس میں صفائی کی گہری مہم کا اہتمام کیا۔ محکمہ کے تحت کلیدی خود مختار اور ماتحت ادارے جیسے کہ فشری سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹل انجینئرنگ فار فشری (سی آئی سی ای ایف)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ- ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ (این آئی پی ایچ اے ٹی ٹی- نپ ہاٹ)، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ (سی آئی ایف این ای ٹی) اور کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی (سی اے اے) نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈاکٹر ابھیلکش لکھی، سکریٹری (ماہی پروری)، محترمہ نیتو کماری پرساد، جوائنٹ سکریٹری اور جناب ساگر مہرا، جوائنٹ سکریٹری نے تمام اداروں میں مہم کے مقاصد کی تعمیل اور لگن کو یقینی بنانے کے لیے مہم کی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے جائزے اور فالو اپ کی قیادت کی۔
نفاذ کے مرحلے کے دوران، محکمہ ماہی پروری نے زیر التواء حوالہ جات کو حل کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی،درج ذیل امور پر توجہ مرکوز کی گئی:
- زیر التواء حوالہ جات کا نپٹارہ: ان میں ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ، ممبران پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی مواصلات، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پارلیمانی یقین دہانیاں شامل ہیں۔ محکمہ باقاعدگی سے تمام وی آئی پی حوالوں کو مقررہ وقت میں نمٹاتا ہے۔ سوچھتا خصوصی مہم کے دوران زیر التواء 23 ایم پی حوالہ جات اور 10 ریاستی حوالہ جات کو محکمہ نے کامیابی سے نمٹایا۔
- ریکارڈز کا جائزہ اور تلف کرنا: سنٹرل سیکرٹریٹ مینول آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او پی) اور پبلک ریکارڈز ایکٹ 1993 کی تعمیل میں، محکمے نے منظم طریقے سے پرانے فزیکل ریکارڈوں کا جائزہ لیا اور اسے ٹھکانے لگایا۔ ریکارڈ تعداد میں 3302 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 1901 فائلوں کو ختم کردیا گیا۔
معائنہ کے دوران اور ڈیکلٹرنگ سے پہلے:-
ڈیکلٹرنگ کے بعد:-
دفتر کی بہتر صفائی اور تنظیم: بے ترتیبی کو کم کرکے اور صفائی کو فروغ دے کر ایک صاف ستھرا، زیادہ منظم اور نتیجہ خیز کام کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
خصوصی مہم 4.0 ہموار دفتری نظم و نسق، صفائی ستھرائی اور زیر التواء معاملات کے فوری جواب کے ذریعے حکومت ہند کے بہتر طرز حکمرانی کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ ماہی پروری کا محکمہ صفائی (سوچھتا) کو اپنی تنظیمی ثقافت کا بنیادی حصہ بنانے کے لیے پابند عہد ہے اور ایک صاف ستھرا اور زیادہ موثر کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ان اقدار کو فروغ دیتا رہے گا۔ خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کو مزید تقویت دینے کے لیے، محکمے نے اپنے عملے کے لیے اندرونی بیداری کے پروگرام منعقد کیے، صفائی کی سرگرمیوں میں فعال شرکت کو فروغ دیا، بروقت شکایات کے ازالے پر توجہ مرکوز کی اور ریکارڈ کا موثر انتظام کیا۔
اپنے تمام ملازمین کی فعال شمولیت کے ساتھ، ماہی پروری کے محکمے نے 31 اکتوبر 2024 تک مہم کے مقاصد کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی اطلاع دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م۔ن م۔
U- 2118
(Release ID: 2070950)
Visitor Counter : 17