وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت کی جانب سے زیر  التوا  معاملات اور صفائی کے لیے خصوصی مہم 4.0 کی کامیاب تکمیل

Posted On: 05 NOV 2024 11:44AM by PIB Delhi

وزارت سیاحت اور اس کے ماتحت دفاتر/ ادارے انڈیا ٹورازم ڈومیسٹک آفسز، نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی (این سی ایچ ایم سی ٹی )، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (سی آئی ایچ ایم )، انڈین کُلنری انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آئی) وغیرہ نے حکومت ہند کی طرف سے چلائی گئی خصوصی مہم 4.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مہم کے دوران، 9446 اہداف مقرر کیے گئے، جن میں 9399 اہداف وک مکمل طور پر پورا کیا گیا۔ کل 19680 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی، اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 1404521 روپئے حاصل ہوئے۔اسکے علاوہ ، 6826 فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا، اور 1915 الیکٹرانک فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ملک بھر میں 447 ’سوچھتا مہم‘ چلائی گئیں، اور خصوصی مہم 4.0 کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا پر 240 سے زیادہ پوسٹیں کی گئیں۔

سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم ایس) کے طلباء اور سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز صفائی مہم میں شامل ہوئے تاکہ نہ صرف دفتر اور انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں بلکہ ان مقامات کی بھی صفائی کی گئی جہاں سیاح آتے ہیں۔عام جگہوں کو صاف اور پھر سےبہتر  کرنے کے لیے پودے لگائے گئے۔پرانی فائلوں کو ختم کرکے اور پرانی اور غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگا کر ریکارڈ روم کے انتظام پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ زیادہ جگہ کومزید کارآمد بنایا  جاسکے۔وزارت سیاحت، ٹرانسپورٹ بھون میں کانفرنس ہال کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو کام کی جگہ کو مزیدپرکشش اور کارآمد بنانےکےعزم کی عکاسی کرتا ہے۔

*****

ش ح ۔ ع و ۔

U No: 2098


(Release ID: 2070791) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil