وزارات ثقافت
’کاویری میٹس گنگا‘: ثقافتی ورثے اور فنی رونق کی ایک مسحور کن شام
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کرتویہ پتھ پرتقریب میں شرکت کی
Posted On:
04 NOV 2024 11:04PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت کی امرت پرمپرا سیریز نے ’کاویری میٹس گنگا‘ فیسٹول کے تیسرے دن بھی اپنا دلکش سفر جاری رکھا۔دہلی میں کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی دوارکا میں منعقدہ اس تقریب نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے ساتھ روایتی اور لوک فنون کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کے ثقافتی تنوع کا ایک زبردست جشن کا مظاہرہ کیا۔ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کرتویہ پتھ پرتقریب میں شرکت کی ۔ سیاحت اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے سی سی آر ٹی میں اپنی باوقار موجودگی کے ساتھ اجتماع کو عزت بخشی۔ مسحور کن کارکردگی سے حاضرین کی عزت افزائی کی گئی ، جس نے کثرت میں وحدت کے جوہر کو زندہ کردیا۔
وزارت کے خود مختاراداروں - سنگیت ناٹک اکادمی،کلاشیتر اور سی سی آر ٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی یہ فیسٹیول سیریز جنوبی ہندوستان کی بہترین موسیقی اوررقص کو شمالی ہندوستان میں جمع کیا ہے ، جبکہ شمال کی فنکارانہ روایات کا بھی جشن منارہی ہے۔ 2 سے 5 نومبر 2024 تک منعقد ہونے والا ’کاویری میٹس گنگا‘ پروگرام نے چنئی کے مارگازی فیسٹیول سے تحریک حاصل کی ہے ، جو اس کے روایتی اور لوک فنون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہندوستانی ثقافت کے تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔
ثقافت کی وزارت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس سیریز کو روایتی آرٹ کی شکلوں کو زندہ کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیش کرتی ہے، خاص طور پر وہ جو ختم ہو رہی ہیں۔ عمیق ٹکنالوجی اور جدید پریزنٹیشن کے جدید استعمال کے ذریعے، امرت پرمپرا ایسے یادگار تجربات تخلیق کرنے کی کوشش کرتی ہے جو ہندوستان کے فنکارانہ ورثے کا جشن مناتے ہیں اورکثرت میں وحدت کے سردار پٹیل کے وژن کوعملی جامہ پہناتے ہیں ۔سردار پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کی دو سالہ یادگاری تقریبات قومی افتخار کے ایک باب کا اضافہ کرتی ہیں، جو فیسٹول کے اتحاد کے پیغام کے ساتھ ان کی روایت کو جوڑتی ہے۔
فیسٹول کے تیسرے دن فنون کی شاندارکارکردگی کے ساتھ جشن جاری رہا، ان میں سے ہر ایک ہندوستان کی ثقافتی روایات کے تمول کا ایک ثبوت ہے۔
کرتویہ پتھ پر شام کا آغاز 5:30 بجے ایک شاندار پنچ وادیم پرفارمنس کے ساتھ ہوا، جس میں کیرالہ کی موسیقی کی شاندار روایت شامل تھیں۔اس کے بعد شام 6:00 بجے مہاراشٹر کے راکیش چورسیا کی طرف سے ہندوستانی بانسری کی پرفارمنس پیش کی گئی، جس کی دھنوں نے فن کی گہری ثقافتی جڑوں کی یاد تازہ کردی ۔ شام 7:00 بجے کرناٹک کےکماریش راج گوپالن نےوائلن پر شاندار مظاہرہ کیا، جس کی کارکردگی نے اپنی جذباتی گہرائی اور تکنیکی مہارت سے سامعین کو مسحور کردیا۔ شام 8:00 بجے ٹیم سوچ (دہلی) کی طرف سے کتھک کیندر کی ایک دلکش کتھک رقص پرفارمنس اور روایتی ڈانس اینسمبل کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں بغیر کسی رکاوٹ کے دلکشی اور کہانی سنانے کا امتزاج ہوا، جس نے تمام حاضرین پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا۔
اس کے ساتھ ہی،سی سی آر ٹی دوارکا میں، 6:00 بجے شام دہلی کی سدھا رگھورمن کی ایک روح پرور آواز کی پیش کش سے شروع ہوئی،جو سامعین کو ہندوستانی روایتی موسیقی پر اپنی مہارت کے ساتھ ایک پرسکون اور پرتخیل ماحول میں لے آئی۔ اس کے بعد 7:00 بجے کرناٹک سے تعلق رکھنے والے جےتیرتھ میوندی نے اپنی جادوئی ہندستانی آواز میں فن کا مظاہرہ کیا ، جن کی طاقتور آواز ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے بھرپور ورثے سے گونجتی تھی۔سی سی آر ٹی میں پرفارمنس کا اختتام شام 7:30 بجے کیرالہ کے پیرومنور نیراریو کی ایک شاندار لوک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا، جنہوں نے ماحول کو کیرالہ کی لوک روایات کی غیر معمولی توانائی سے متاثر کیا۔
امرت پرمپرا دہلی کے سامعین کو ہندوستان کے متنوع ثقافتی منظرنامےمیں خود ڈھالنے کا مسلسل ایک منفرد موقع فراہم کر رہی ہے۔ملک بھر سے فنکاروں کو اکٹھا کرکے، یہ فیسٹول ہندوستان کے روایتی فنون کے لیے اتحاد اور باہمی تعریف کا ماحول پیدا کرتا ہے۔ چونکہ ’کاویری میٹس گنگا‘ میلہ کل اپنے چوتھے اور آخری دن بھی جاری رہے گا،جوکہ ہندوستان کی فنی روایات کی ایک اور دلکش شام ہوگی،حاضرین ایک اور ناقابل فراموش سفر کی توقع کرسکتے ہیں ۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے دیکھتے رہیں۔
***
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.2092
(Release ID: 2070776)
Visitor Counter : 27