وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے الجزائر کا اپنا چار روزہ دورہ مکمل کیا


دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کے شعبے میں اہم میمورنڈم پر دستخط کئے

Posted On: 04 NOV 2024 7:17PM by PIB Delhi

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے 31 اکتوبر سے 03 نومبر 2024 تک عوامی جمہوری جمہوریہ الجزائر کے سرکاری دورے پر ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی فوجی وفد کی قیادت کی۔ حالیہ برسوں میں خاص طور پر تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں کافی اضافہ ہؤا ہے۔

 ایک اہم قدم کے طور پر جنرل انل چوہان اور ان کے ہم منصب، الجزائر کی پیپلز نیشنل آرمی کے دفاعی عملے کے سربراہ جنرل آف آرمی سید چنگریہا نے ہندوستان اور الجزائر کے درمیان دفاعی تعاون کے شعبے میں ایک اہم میمورنڈم پر دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ نہ صرف دوطرفہ فوجی تعاون میں ایک قدم آگے بڑھنے کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ مختلف شعبوں میں طویل مدتی تعاون کی بنیاد بھی رکھتا ہے۔

دفاعی عملے کے سربراہ نے الجزائر کے شاندار انقلاب کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر 01 نومبر 2024 کی فوجی پریڈ اور یادگاری تقریبات کے اعلیٰ معیار پر جنرل سید چنیگریہ کی تعریف کی، جو کہ الجزائر کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔

 جنرل چوہان نے ہائر وار کالج کے ڈائریکٹر سے بات چیت کی اور پیپلز نیشنل آرمی کے سینئر افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخ، یکساں اقدار اور اصولوں پر مبنی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ دفاعی عملے کے سربراہ نے اپنی عالمی امنگوں میں الجزائر اور ہندوستان دونوں کے جغرافیہ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’کسی ملک کا بنیادی اسٹریٹجک نقطہ نظر اس کے جغرافیہ اور تاریخی تجربے سے تشکیل پاتا ہے‘‘۔

ہندوستان کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے سی ڈی ایس نے کہا کہ ’’آج کی پیچیدہ جغرافیائی سیاسی تعمیر میں، ہندوستان اپنی ذمہ داریوں اور امنگوں کو سمجھتا ہے کہ وہ 'وشو بندھو' - دنیا کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر مشغول ہو جائے‘‘۔ انہوں نے خلائی سائنس کے شعبے میں معاہدے اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں ہندوستان کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

 جنرل چوہان نے مزید کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہیں اور الجزائر کی پیپلز نیشنل آرمی کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ’میک ان انڈیا‘اور ’میک فار دی ورلڈ‘ پروگراموں کے تحت ہندوستان کی دفاعی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ پر زور دیا۔

 ہندوستان اور الجزائر خود ارادیت، خودمختاری کے احترام اور کثیرجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔ جنوبی ایشیا اور شمالی افریقہ میں علاقائی رہنماؤں کے طور پر، دونوں ممالک شراکت داری کے منفرد اسٹریٹجک فوائد کے حامل ہیں، جو ایک زیادہ متوازن اور کثیر قطبی عالمی ترتیب میں حصہ ڈالتے ہیں۔ اعلیٰ سطحی دورہ ہندوستان کے صدر کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے دورہ الجزائر کی تکمیل کرتا ہے، جس میں سفارتی، فوجی اور اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دونوں طرف کی مضبوط سیاسی خواہش پر مرکوز ہے۔

 دفاعی عملے کے سربراہ نے عالمی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ عالمی تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ ہندوستان نے الجزائر میں اپنے دفاعی ونگ کو دوبارہ قائم کیا ہے اور ہندوستان میں الجزائر کے دفاعی ونگ کے دوبارہ کھلنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic3(7)KV8B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic1(9)SSM3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic2(12)A0G9.jpg

******

ش ح۔  م ع ۔  م ت

U - 2086


(Release ID: 2070714) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Tamil