صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر کے تحت پانچ اہم صحت تحقیقی اقدامات کا آغاز کیا


صحت کے یہ اہم  اقدامات ہندوستان کو طبی اختراع کے ایک نئے دور میں لے جائیں گے

دیسی اختراعات اور جدید تحقیق میں سرمایہ کاری کرکے، ہم صحت کے اہم چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے اپنی قوم کو بااختیار بنا رہے ہیں:جناب جے پی نڈا

Posted On: 25 OCT 2024 9:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں 100 دن کے ایجنڈے کے تحت پانچ ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر صحت تحقیقی اقدامات کا آغاز کیا۔ ان اقدامات کا مقصد  ملک کے وکست بھارت کے وژن کے مطابق،ہندوستان کو عالمی معیار کی صحت تحقیق اور اختراع میں سب سے آگے بڑھانا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جے پی نڈا نے کہا،‘‘یہ اہم اقدامات ایک صحت مند اور زیادہ خود کفیل ہندوستان کے تئیں ہماری وابستگی کی مثال ہیں۔ مقامی اختراعات کو فروغ دے کر اور جدید تحقیق میں سرمایہ کاری کرکے، ہم اپنی قوم کو صحت سے متعلق اہم چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے لیس کر رہے ہیں۔’’

ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری ڈی ایچ آر اورڈی جی  ،آئی سی ایم آر نے کہاکہ‘‘فرسٹ ان دی ورلڈ’’چیلنج جیسے اقدامات ہمارے سائنسدانوں اور اختراع کاروں کو جدید ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے جو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ ہم ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں جہاں تحقیق پروان چڑھےاوربالآخر صحت کے بہتر نتائج اور ہماری قوم کے لیے طبی تحقیق میں ایک مضبوط عالمی حیثیت کا باعث بنے۔

چندریان -3 کی کامیابی سے تحریک یافتہ‘‘فرسٹ ان دی ورلڈ’’چیلنج، شروع کیے گئے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ اعلیٰ خطرے لیکن اعلیٰ نتائج دینے والی تحقیق اور ترقی کی اسکیم، صحت  سے متعلق ٹیکنالوجیز کی تخلیق کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو کہ عالمی سطح پر بے مثال ہے۔ یہ پروگرام تصوراتی ڈیزائن کے ثبوت سے لے کر پروٹوٹائپ اور حتمی مصنوعات کے فروغ تک مختلف مراحل پر منصوبوں کو فنڈ فراہم کرے گا۔

مزید برآں، پردھان منتری – آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم)کے تحت،آئی سی ایم آر موجودہ وائرل ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز (وی آر ڈی ایل) کو انفیکشس ڈیزیز ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز (آئی آر ڈی ایل )میں اپ گریڈ کر رہا ہے۔ اس اضافہ میں بیکٹیریولوجی، مائکولوجی، اور پیراسائیٹولوجی شامل ہیں، جو کہ وائرولوجی سےپرے تشخیصی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔ یہ لیبارٹریز جامع نگرانی اور متعدی بیماریوں پر تیز ردعمل کے لیے ہندوستان کی صلاحیت کو مضبوط بنائیں گی۔

آئی سی ایم آرنےآئی سی ایم آر ڈیٹا ریپوزٹری کو بھی لانچ کیا، جو کہ ڈیٹا انٹیگریٹی اور رازداری کو یقینی بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کے ڈیٹاسیٹس کا مرکزی، محفوظ، اور قابل رسائی پلیٹ فارم ہے۔اُنّت انیشی ایٹو (اپ گریڈنگ نارمز فار نیوٹریشن، گروتھ، اینڈ ڈیولپمنٹ اسسمنٹ آف انڈین چلڈرین) کا مقصد موجودہ ڈبلیو ایچ او بینچ مارکس کی حدود کو دور کرتے ہوئے بچوں کی خاطر ہندوستان کے لیے مخصوص ترقی اور معیارات قائم کرنا ہے۔

مزید برآں،آئی سی ایم آر نایاب بیماریوں کے لیے دوائیں تیار کرنے کی کوششیں شروع کر رہا ہے، جو گاؤچر کی بیماری، سکل سیل کی بیماری، اور دیگر جیسے حالات کے لیے سستے اور موثر علاج پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ جاری منصوبوں میں کلینکل ٹرائلز سے لے کر جانوروں کا مطالعہ اور ڈیزائن کے مراحل شامل ہیں، جس کا مقصد درآمد شدہ علاج پر انحصار کم کرنا اور ہندوستان میں مریضوں کے لیے رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

****

ش ح۔ م م۔ش ا

UNO-2058


(Release ID: 2070548) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi