وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

میسور سنگیت سُگندھ فیسٹیول 2024 کےنغمگیں آغاز کے لئے اسٹیج تیار


میسور سنگیت سُگندھ فیسٹیول 2024 کے پریکوئل پروگراموں کا کامیاب اختتام

Posted On: 02 NOV 2024 11:13PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت نے آج باوقار میسور سنگیت سُگندھ فیسٹیول 2024 کے لیے پیشگی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ یہ پریکوئل پروگرام، جو 2 نومبر 2024 کو نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے)، بنگلور ؛ رام مندرم، رودر پٹنہ؛ اور ارپریاسوامی مندر، ڈوڈاملورمیں منعقد ہوا۔یہ پروگرام  کرناٹک کی بھرپور میوزیکل وراثت کا جشن تھاجس نے میسور میں مرکزی تہوار کے لیے اسٹیج تیارکر دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZYQI.jpg

 

این جی ایم اے بنگلورو میں، اس تقریب میں محترمہ  آر اے رام منی نے ایک دلکش کرناٹک  گائیکی پیش کی ، اس  روح پرور گائیکی نے سامعین کو مسحور کر دیا۔اس تقریب میں این جی ایم اے کی ڈائریکٹر محترمہ پرینکا میری فرانسس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان  کی موجودگی نے کرناٹک کی موسیقی کی روایات کو فروغ دینے کے لیے فن اور ثقافت کے امتزاج کی اہمیت پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C8ZV.jpg

 

رودر پٹنہ میں، جسے کرناٹک موسیقی کا گہوارہ کہا جاتا ہے، وڈکےرام مندرم میں بانسری کنسرٹ  نےفضا کو مسحور کردیا۔ امت نادیگ اینڈ پارٹی کی پیش کش  کی مقامی  لوگوں کی خوب پذیرائی ملی  ۔گن کلا بھوشن کے ماہر ڈاکٹر آر کے پدمنابھ مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے رودر پٹنہ میں موسیقی کی روایت کو اعزاز بخشا اور اس کی بھرپور میراث کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ME0V.jpg

 

ارپریاسوامی مندر، ڈوڈاملور میں،پروگرام کا اختتام جناب ٹی وی رام پرساد کی ایک  روحانی کرناٹک  گلو کاری کنسرٹ کے ساتھ ہوا، جس کو سامعین کی بھر پور پذیرائی ملی اور فضا مسحور کن ہوگئی۔

پریکوئل پروگرام نے مرکزی میسور سنگیت سُگندھ فیسٹیول کے لئے اسٹیج تیار کیا  ہے، جو 8 سے 10 نومبر 2024 تک کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کانووکیشن ہال، میسور میں منعقد ہوگا۔ یہ میلہ شہرت یافتہ فنکاروں کی طرف سے دلکش پیش کش، کرناٹک کے موسیقی کے ورثے کو منانے اور میسور کے ثقافتی منظر نامے کو تقویت دے گا۔

سیاحت کی وزارت تمام موسیقی کے شائقین کو روایت اور ہم آہنگی کے اس جشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے، اور میسور کو ثقافتی  شاہکار کے ایک بلند ترین مقام کے طور پر نمایاں  کرتی ہے۔

 

***************

ش ح ۔  ع و  ۔م ش

U. No.2053


(Release ID: 2070527) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil