وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

فن اور ثقافت کے ذریعے ہندوستان کو متحد کرنے کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے ایک خصوصی تہوار سیریز بعنوان ’امرت پرمپرا‘ ایک عظیم جشن کا انعقاد


وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ’’کاویری کا گنگاسے سنگم‘‘ کا افتتاح کیا - امرت پرمپرا تہوار سیریز کے تحت 2 سے 5 نومبر 2024 کو کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی میں پہلے پروگرام کاانعقاد

Posted On: 02 NOV 2024 11:09PM by PIB Delhi

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کرتویہ پتھ پر امرت پرمپرا سیریز ’کاویری  کا گنگا سے سنگم‘ کے تحت پہلے پروگرام کا افتتاح کیا۔ ’کاویری میٹس گنگا‘ جنوبی ہند سے شمالی ہند تک بہترین رقص اور موسیقی کی روایات لا رہی ہے اور ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے میں شمالی ہند کی فنی روایات کو بھی پیش کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BCU8.jpg

ایک خصوصی تہوار کا سلسلہ بعنوان امرت پرمپرا، فن اور ثقافت کے ذریعے ہندوستان کو متحد کرنے کا ایک عظیم جشن، وزارت ثقافت کی ایک پہل ہے۔ امرت پرمپرا کا مقصد ہندوستان کے روایتی فنون اور اس کی مختلف شکلوں کو منانا ہے جس میں پرفارمنگ آرٹس، ویژول آرٹس اور لٹریچر میں روبہ  زوال اور ختم ہوتے مختلف فنون اور روایات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور جدید پیکیجنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرایکٹو اور عمیق تجربات کے ساتھ روایتی آرٹ کی شکلوں میں منعقد ہونے والے جدید پروگراموں کو تیار کرنا ہے۔مرکزی مہم کے تحت پروگراموں کی ایک سیریز امرت پرمپرا مستقبل قریب میں دہلی کی مختلف یادگاروں اور مقامات پرپیش کرنے کامنصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024EWG.jpg

وزارت ثقافت کے خود مختار اداروں  سنگیت ناٹک اکادمی، کلاشیتر اور سی سی آر ٹی، مشترکہ طور پر’کاویری کا گنگا سے سنگم‘ پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں۔

2 نومبر 2024 کو کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی دوارکا سمیت مشہور مقامات پر شروع ہونے والا یہ میلہ پرفارمنس کی ایک دلکش سیریز میں ہندوستان کے لوک اور روایتی فن کی نمائش کرے گا۔ ’کاویری میٹس گنگا‘ پروگرام تمل کلینڈر کے مارگازی مہینے کے دوران چنئی ، تمل ناڈو میں ہونے والے مشہور مارگازی جشن کے اعزاز کا مظہر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035MUU.jpg

کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی کیمپس میں 2 سے 5 نومبر تک طے شدہ، ’کاویری میٹس گنگا‘ پروگرام روایتی پرفارمنس کی ایک ممتاز لائن اپ کو پیش کرے گا۔ سامعین نگر سنسکرتی اور گووردھن پوجا سے لے کر آندھرا پردیش سے برج سے کچی پوڑی تک، مشہور فنکاروں کے بھرت ناٹیم، اور کیرالہ سے پنچوادیم اور تھییم جیسی لوک روایات کا مشاہدہ  کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MO5O.jpg

بانسری پر راکیش چورسیا اور استاد امجد علی خان کی سرود پر معروف موسیقاروں کی قابل ذکر پرپیش کش،رینجنی گایتری کی کرناٹک نغمہ سرائی ،رام ویدیا ناتھن اور میناکشی سری نواسن کی بھرت ناٹیم، کلاشیتر چنئی کی سمفنی اسے ہندوستان کی ثقافتی تقریب کا ایک حقیقی یادگارمیں تبدیل کر دےگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059P48.jpg

2024 ہندوستان کے مردآہن سردار پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کی دو سالہ یادگاری تقریب کا آغاز بھی ہوگا ۔ یہ جشن ان کی نمایاں کامیابیوں اوراتحاد کے جذبے کا ثبوت بنے گا جس کا وہ مظہر تھے۔ ہندوستان جیسا متنوع ملک اس کی ثقافت کی تکثیریت اور تنوع کی علامت ہے۔ ہر خطہ کا اپنا منفرد ثقافتی ذائقہ ہوتا ہے، لیکن سردار پٹیل کے بھارت کے نظریہ کے طرح ہی وہ ہندوستانی ثقافت کے تانے بانے کا حصہ بننے کے لئے متحد بھی ہیں۔

امرت پرمپرا سیریز کو چار اہم ستونوں کے ذریعے ہندوستان کی ثقافتی میراث کے تسلسل کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے: ہندوستانی ثقافت کی بنیاد ، ثقافتی تعلیم اور تفریح ​​کا امتزاج،متنوع خیالات کی ترکیب، اور ایک کثیر حسی تجربہ۔

ہرپیش کش اس عہد کو آرٹ کی شکلوں اور ثقافتی تاثرات کو اجاگرکرےگی جو ہندوستان کے لازوال جذبے کو ابھارتے ہیں۔ اپنے عمیق، ٹکنالوجی پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، امرت پرمپرا سامعین کو جدید اور حسی تجربہ فراہم کرے گا، جو روایتی فن کاری کو جدید دورسے ہم آہنگ کرتا ہے۔

امرت پرمپرا تہوار ایک ناقابل فراموش تجربہ  ہوگا، جس میں آرٹ، تاریخ اور اختراعات شامل ہیں۔

**************

ش ح ۔  ع و  ۔م ش

U. No.2050


(Release ID: 2070519) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil