امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایف سی آئی اور ریاستی ایجنسیوں نے خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 2025-2024 کے دوران 2 نومبر تک پنجاب میں 85.41 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) دھان کی خریداری کی
مرکز نے 19800 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں جس سے 4 لاکھ کسان مستفید ہوئے
پنجاب میں دھان کی خریداری زوروں پر، 4132 مل مالکوں کو کام ملا
Posted On:
03 NOV 2024 3:27PM by PIB Delhi
پنجاب کی منڈیوں میں دو نومبر 2024 تک، کل 90.69 ایل ایم ٹی دھان کی آمد ہوئی ہے جس میں سے 85.41 ایل ایم ٹی ریاستی ایجنسیوں اور ایف سی آئی نے خریدی ہے۔ دھان ایم ایس پی پر 2320 روپے پر خریدا جا رہا ہے جیسا کہ حکومت ہند نے گریڈ 'اے' دھان کے لیے قیمت طے کی تھی اور 25-2024 کی جاری کے ایم ایس میں حکومت کی طرف سے اب تک خریدے گئے کل دھان کی رقم 19800 کروڑ روپے ہے جس سے 4 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ مزید برآں، 4640 مل مالکوں نے دھان کی شیلنگ کے لیے درخواستیں دی ہیں اور 4132 ملرز کو پہلے ہی حکومت پنجاب کی جانب سے کام الاٹ کیا جا چکا ہے۔
پنجاب میں کے ایم ایس 25-2024 کے لیے دھان کی خریداری یکم اکتوبر 2024 سے شروع ہو ئی تھی اور پنجاب کے کسانوں سے آسانی سے خریداری کے لیے ریاست بھر میں 2927 نامزد منڈیاں اور عارضی یارڈز کام کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے جاری کے ایم ایس 25-2024 کے لیے دھان کی خریداری کے لیے 185 ایل ایم ٹی کا تخمینہ ہدف مقرر کیا ہے جو 30.11.2024 تک جاری رہے گا۔
اگرچہ ستمبر میں بھاری بارشوں اور دھان میں زیادہ نمی کی وجہ سے خریداری تھوڑی دیر سے شروع ہوئی تھی، لیکن یہ پھر سے راہِ راست پر آگئی ہے اور اب اس نے زور پکڑ لیا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 2043 )
(Release ID: 2070445)
Visitor Counter : 28