اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے اکتوبر کی تاریخی کارکردگی کو حاصل کیا، نئے ریکارڈ قائم کیے
Posted On:
02 NOV 2024 7:32PM by PIB Delhi
ہندوستان کے سب سے بڑی خام لوہا پیدا کارنے والی کمپنی این ایم ڈی سی، نے اکتوبر کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی کا اندراج کرکے ایک بار پھر اپنی آپریشنل عمدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی کی 4.07 ملین ٹن (ایم ٹی) کی متاثر کن پیداوار اور 4.03 ایم ٹی لوہے کی فروخت نے گزشتہ اکتوبر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جس سے پیداوار میں 3.8 فیصد اضافہ اور فروخت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.15 فیصد اضافہ ہوا۔
اس قابل ذکر کامیابی نے مالی سال 25 کے لیے این ایم ڈی سی کے مجموعی اعداد و شمار کو پیداوار کے لیے 21.55 ایم ٹی اور فروخت کے لیے 23.84 ایم ٹی تک پہنچا دیا، جس نے لوہے کی ملک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے عزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جناب امیتاوا مکھرجی، سی ایم ڈی (اضافی چارج) نے این ایم ڈی سی کی شاندار کارکردگی کو غیر متزلزل عزم سے منسوب کیا اور کہا، "پیداوار میں 3.8فیصد اور فروخت میں 17.15فیصد اضافے کے ساتھ یہ ریکارڈ توڑ اعداد و شمار ہمارے اسٹریٹجک فیصلوں، ٹیکنالوجی کی ترقی، اور طویل مدتی توجہ کی کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہم مسلسل اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں، اور اس رفتار کے ساتھ، ہم اس مالی سال میں اپنی بہترین کارکردگی کو پیچھے چھوڑنے کے لیے پراعتماد ہیں"۔
پیداواری حجم میں اضافہ باریک بینی سے کی گئی منصوبہ بندی کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے جبکہ فروخت کے متاثر کن اعداد و شمار صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مسلسل خریداری کے باعث ہوتے ہیں۔
پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، خام لوہے کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقوں کو اپنانے پر این ایم ڈی سی کی توجہ ذمہ دار کان کنی کے لیے اس کی لگن کو تقویت دیتی ہے۔ کارپوریشن صنعت کے لیے ایک مضبوط مستقبل کو فروغ دینے کے اپنے مشن کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے، ہندوستان کے کان کنی کے شعبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے میں ثابت قدم ہے۔
وزارت اسٹیل کے تحت ایک نورتنا پی ایس یو کے طور پر، این ایم ڈی سی ہندوستان کی اسٹیل کی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی مسلسل مضبوط کارکردگی کے ساتھ، این ایم ڈی سی کان کنی کے شعبے میں ترقی اور پائیداری کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 2036 )
(Release ID: 2070371)
Visitor Counter : 10