اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل میں چوکسی بیداری ہفتہ 2024 کی اختتامی تقریب کا انعقاد

Posted On: 02 NOV 2024 6:50PM by PIB Delhi

آر آئی این ایل وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ نے آج ،مرکزی چوکسی کمیشن (سی وی سی) کے ذریعہ وضع کر دہ رہنما خطوط کے مطابق چوکسی بیداری ہفتے (وی اے ڈبلیو - 2024) کی کامیاب تکمیل کرتے ہوئے ایک بڑی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا، جس کی قیادت  آر آئی این ایل کے ایل اینڈ ڈی سی آڈی ٹوریم میں آئی اے ایس، چیف وجیلانس آفیسر (سی وی او)، ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TD0E.jpg

تقریب کا آغاز مہمانِ خصوصی، ڈاکٹر ابراہم وروگیز، ڈائریکٹر، این ایس ٹی ایل وشاکھاپٹنم، آر آئی این ایل کے ڈائریکٹرس، سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ، اور مختلف ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں، آر آئی این ایل ملازمین، اسکولی بچوں اور ان کےوالدین سمیت معزز مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے ساتھ ہوا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر ابراہم وروگیز، ڈائرکٹر این ایس ٹی ایل، وشاکھاپٹنم  اور ان کے ساتھ چیف وجیلانس آفیسر (سی وی او) ڈاکٹر ایس کرونا راجو، آئی اے ایس اور آر آئی این ایل کے ڈائرکٹروں  نے رسمی دیپ روشن کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ اس کے بعد، چنمے بال وِہار اسکول کے طلبا نے دل کو چھو لینے دعائیہ نغمہ  پیش کیا جس نے اس تقریب کی عکاسی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IXYI.jpg

صدر، نائب صدر، وزیر اعظم، اور سی وی سی کے پیغامات کو بلند آواز سے پڑھا گیا، جس سے حکمرانی میں دیانتداری کی اہمیت کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔

اپنے خطاب میں، ڈاکٹر ایس کرونا راجو، چیف ویجیلنس آفیسر (سی وی او)، آر آئی این ایل نے ایک اثر انگیز تقریر کی جس میں سرکاری اداروں کے اندر دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عوامی اعتماد سازی کے لیے شفافیت اور جوابدہی ضروری ہے، ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے دیانتداری سے وابستگی کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے تنظیموں پر مرتب ہونے والے غیرمعمولی اثرات کے بارے میں بات کی جو اس وقت مرتب ہوتے ہیں جب دیانتداری سے سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح انہوں نے سرکاری خریداری کے معاملے میں دیانت داری اور قائدین کے درمیان اخلاقی رویے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر ایس کرونا راجو، آئی اے ایس نے انسداد بدعنوانی کو ایک قومی ضرورت قرار دیا اور ہر ایک کو زندگی کے ہر شعبے میں چوکس رہنے کی تاکید کی۔

آر آئی این ایل کے سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی ڈاکٹر ابراہم ورگیز، ڈائریکٹر این ایس ٹی ایل ، نے اس سال کے موضوع "قوم کی خوشحالی کے لیے دیانت داری کی ثقافت" پر روشنی ڈالی۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ عناصر کس طرح موثر حکمرانی اور پائیدار اقتصادی ترقی میں اپنا تعاون دیتے ہیں، انہوں نے دیانتداری، ذاتی اخلاقیات، اور اخلاقی رویے کے درمیان گہرے تعلق پر زور دیا۔

ڈاکٹر وروگیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ دیانتداری کی ثقافت کو پروان چڑھانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایسے عزم کے ذریعے ہی قوم حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کر سکتی ہے۔ ان کی تقریر کی بازگشت حاضرین کے درمیان گہرائی  تک سنائی دی، اور اس نے عوامی اور نجی زندگی کے تمام تر پہلوؤں میں دیانت داری کو فروغ دینے کے لئے ایک نئے سرے سے لگن کو متاثر کیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر وروگیز کو ڈاکٹر ایس کرونا راجو، آئی اے ایس، سی وی او آر آئی این ایل اور جناب سی ایچ ایس آر وی جی کے گنیش، ڈائرکٹر (فائنینس) اور جناب جی وی این پرساد، ڈائرکٹر (تجارت) کے ذریعہ آج کی وی اے ڈبلیو-2024 اختتامی تقریب  میں اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب کی خاص بات وی اے ڈبلیو – 2024 کے دوران منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کے فاتحین کو تسلیم کرتے ہوئے تقسیم انعامات کی تقریب تھی۔

انعامات مہمان خصوصی، سی وی او، آر آئی این ایل ڈائریکٹرز نے شرکاء کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے دیے جنہوں نے چوکسی اور دیانتداری کے بارے میں اپنی سمجھ کا مظاہرہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PHVP.jpg

اس سے پہلے، ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے، چوکسی کے محکمے نے تین ماہ کی چوکسی بیداری مہم کے دوران منعقد کیے گئے مختلف پروگراموں کا ایک جائزہ فراہم کیا جس کا مقصد "قوم کی خوشحالی کے لیے سالمیت کی ثقافت" کے موضوع کو فروغ دینا تھا،  جس میں مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی جن میں حساسیت کے پروگرام، گرام سبھا، روڈ شو، طلباء، ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے مقابلے، واکتھون، سوشل میڈیا آؤٹ ریچ، اور ڈائنامک ڈیجیٹل موجودگی پر مرکوز ورکشاپ شامل ہیں۔ ان اقدامات کو بیداری پیدا کرنے اور شرکا کو دیانتداری اور انسداد بدعنوانی کے بارے میں بات چیت میں شامل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00425U8.jpg

 

شکریہ کا ووٹ چوکسی کے محکمے، آر آئی این ایل کے صدر شعبہ جناب دیپانکر داس کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

اختتامی تقریب نہ صرف وی اے ڈبلیو-2024 کے اختتام کی علامت ہے بلکہ یہ شفافیت اور اخلاقیات پر مبنی حکمرانی، اور مستقبل کی پہل قدمیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنے کے لیے آر آئی این ایل کی عہدبندگی کی ازسر نو تصدیق ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2034


(Release ID: 2070368) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil