وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور دفاتر میں زیرِ التوا معاملات کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 4.0 مکمل کی
Posted On:
02 NOV 2024 4:56PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت (ایم او سی) نے اپنی تنظیموں کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لیا جس میں بنیادی طور پر سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر توجہ دی گئی۔
دوسے 31 اکتوبر 2024 تک عمل آوری کے مرحلے کے دوران، وزارت نے تمام نامزد 529 مقامات پر صفائی مہم چلانے میں 100 فیصد اہداف حاصل کیے ہیں۔ ریکارڈ مینجمنٹ میں 100فیصد فائلوں، یعنی 12,668 فزیکل فائلوں اور 3261 ای فائلوں، کا جائزہ لیا گیا۔ 1167 فزیکل فائلز اور 470 ای فائلوں کو بالترتیب ختم اور بند کر دیا گیا ہے۔ کباڑ کے سامان کو ٹھکانے لگانے سے 31,73,667/ روپے کی آمدنی ہوئی۔ کل 46876 مربع فٹ علاقے کو آزاد کرایا گیا۔ اس کے علاوہ، 100 فی صد عوامی شکایات؛ 60 فی صد عوامی شکایات کی اپیلیں، 73 فی صد ایم پی حوالہ جات، 55فیصد پی ایم او حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا۔ وزارت نے 5 اخباری بیانات جاری کیے۔ وزارت اور اس کی مختلف تنظیموں کی جانب سے 187 ٹویٹس بھی جاری کی گئیں۔
رامپا مندر، حیدرآباد اور ورنگل قلعہ، حیدرآباد کے مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی
رامپّا مندر، حیدرآباد
ورنگل قلعہ، حیدرآباد
ریکارڈز کا ڈیجیٹائزیشن
وزارتِ ثقافت کے تحت بھارت کے قومی آرکائیو (این اے آئی)، کے منسلک دفتر میں تقریباً 34 کروڑ صفحات کا مجموعہ ہے۔ این اے آئی کے پاس اپنے تمام فزیکل کلیکشنز کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرنے اور اسے لوگون کیلئے آن لائن دستیاب کرانے کا منصوبہ ہے۔ این اے آئی نے آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ڈیجیٹائزیشن پروگرام شروع کیا ہے۔ این اے آئی نے 30 کروڑ صفحات کو ڈیجیٹائز کرنے اور اسے محکمہ کے سرچ پورٹل یعنی www.abhilekh-patal.inپر اپ لوڈ کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ اور توقع ہے کہ یہ کام دو سال میں مکمل ہو جائے گا۔ اکتوبر 2024 کے مہینے میں 56,07,806 صفحات کو ڈی ایم ایس کے مکمل نفاذ، بار کوڈنگ کے ساتھ ڈیجیٹائز کیا گیا ہے اور ہر ریکارڈ میں 24 نمبر انڈیکسنگ فیلڈ ہے۔
ریکارڈ کا تحفظ
ریکارڈ کی بحالی کے ایک حصے کے طور پر، بھارت کے قومی آرکائیو (این اے آئی) نے 2380 شیٹس کو درست کیا۔ 14 والیومز اور 160 فائلز کی سلائی کرکے بونڈنگ کی گئی؛ اور اس عرصے کے دوران 44 نقشوں کو درست بھی کیا گیا۔
(این اے آئی میں ریکارڈ کے تحفظ کا کام )
ریکارڈز کی تشخیص
وزارت داخلہ، وزارت ریلوے، وزارت کوئلہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سی آر پی ایف، نئی دلی نے بالترتیب 680، 1366، 81 اور 102 فائلوں کی تشخیص کے لیے این اے آئی کو مطلع کیا ہے۔ این اے آئی نے پبلک ریکارڈ ایکٹ اور قواعد کی دفعات کے مطابق مذکورہ فائلوں کی مشترکہ تشخیص کے لیے کارروائی شروع کی ہے۔
ریکارڈ مینجمنٹ ٹریننگ
خصوصی مہم 4.0 کے دوران نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ذریعے ریکارڈ مینجمنٹ میں درج ذیل تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے:-
- مرکزی حکومت کے افسران/محکمہ ریکارڈ افسران کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ پر 178 واں اورینٹیشن کورس 23-25 اکتوبر 2024 تک این اے آئی ، ریکارڈ سنٹر، جے پور میں تین دن کے لیے منعقد ہوا۔ مختلف وزارتوں/محکموں جیسے وزارت خزانہ، بھاری صنعتوں کی وزارت، وزارت دفاع، ایٹمی توانائی، آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا اور پی ایس یوز وغیرہ کے 27 شرکاء نے اس اورینٹیشن کورس میں حصہ لیا۔
2.خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر، این اے آئی کے ذریعے 18 اکتوبر 2024 کو وزارت کوئلہ میں 'ریکارڈز مینجمنٹ' پر ایک ورکشاپ/ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں اے ایس او، ایس او اوریو ایس سطح کے افسران سمیت تقریباً 40 شرکاء نے شرکت کی۔
نمائش
بھارت کے قومی آرکائیو نے سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر ایک نمائش کا اہتمام کیا جس کا عنوان ’’सुशासन और अभिलेख‘‘تھا ۔ نمائش کا افتتاح وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے یکم اکتوبر 2024 کو این اے آئی میں کیا اور 30 اکتوبر 2024 تک عوام کے دیکھنے کے لیے کھلا رہا۔
بہترین عمل:
ایس ایچ ایس مہم، 2024 اور خصوصی مہم 4.0 میں تخلیقی جہت کا اضافہ کرتے ہوئے وزارت ثقافت کی کچھ تنظیموں نے اچھے عمل کے حصے کے طور پر شہریوں کی شمولیت اور اجتماعی کارروائی کے ساتھ درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-
. iنیشنل کونسل فار سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) کی طرف سے بیکار اور فضول اشیا کو آرٹ میں بدلنے کے اقدام میں لوگوں کو ویسٹ ٹو آرٹ کے اقدامات میں شامل کر کے:-
(اے)24 سے 26 ستمبر 2024 تک این سی ایس ایم کی اکائی، نیشنل سائنس سینٹر، نئی دلی میں 3 روزہ ویسٹ ٹو آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
(بی) ضائع شدہ الیکٹرانک، الیکٹریکل اور اسپیئر پارٹس سے تیار کردہ شیڈو آرٹ ، اور این سی ایس ایم ھیڈکوارٹرز، کولکتہ کے ذریعے فضلہ کے استعمال سے تیار کردہ کافی ٹیبل بک۔
(سی ) این سی ایس ایم کی ایک اکائی، گوا سائنس سینٹر اور پلانیٹیریم کے ذریعے کمپوسٹنگ گارڈن ویسٹ پر ورکشاپ۔
ضلع سائنس مرکز، دھرم پور، گجرات، این سی ایس ایم کی اکائی کے زیر اہتمام ورمی کمپوسٹنگ پر ورکشاپ۔
.iiگوا سائنس سنٹر اور این سی ایس ایم کی اکائی، پلانیٹیریم گوا کے زیر اہتمام ہاتھ سے بنے کاغذ پر ورکشاپ۔
.iiiحفظان صحت اور صفائی ستھرائی سے متعلق موبائل سائنس نمائش کا اہتمام ضلعی سائنس سنٹر، دھرم پور، گجرات، این سی ایس ایم کی اکائی کے ذریعے کیا گیا۔
.vi ایشیاٹک سوسائٹی آف کولکتہ (اے ایس کے) کے ذریعہ گاندھی پیپرز کا تحفظ
.v ایشیاٹک سوسائٹی آف کولکتہ (اے ایس کے) کے ذریعہ مخطوطات اور کتاب "رامائن" کا درست کرکے تحفظ۔
وزارت ثقافت سوچھتا کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی بنانے اور تمام اداروں میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم کے دوران کیے گئے اچھے کاموں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 2031 )
(Release ID: 2070353)
Visitor Counter : 9