وزارت خزانہ
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) ، وزارت خزانہ کی خصوصی مہم 4.0 کامیابی سے اختتام پذیر
خصوصی مہم 4.0 سے ملک بھر میں ڈی ایف ایس اور اس کی ملحقہ تنظیموں کی طرف سے صفائی اور کارکردگی کے تئیں عزم کا اظہار کیا گیا
عوامی شکایات اور اپیلوں کو 100فیصد شرح پر نمٹایا گیا
تقریباً 38,500 سے زائدمقامات کو صاف کیا گیا؛ صفائی مہم سے 11 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی گئی؛ ڈی ایف ایس کے ماتحت پی ایس بیز اور دیگر مالیاتی اداروں نے اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 4.50 کروڑ روپے حاصل کئے
شہریوں پر مرکوز اقدامات کے تحت، 510 سے زائد مقامات پر مالیاتی خواندگی کے کیمپوں کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
01 NOV 2024 4:47PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) ، وزارت خزانہ، اور اس کی ملحقہ تنظیموں نے دفاتر میں التوا کی روایت کو کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی نوعیت دینے پر خصوصی توجہ کے ساتھ2 سے 31 اکتوبر 2024 تک ایک ماہ طویل خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی سے مکمل کیا۔
ڈی ایف ایس نے خصوصی مہم 4.0 بہتر اسپیس مینجمنٹ، صارفین پر رمرکوز اقدامات ، ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے، ریکارڈ مینجمنٹ اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ کے ساتھ شروع کی تھی۔
ڈی ایف ایس کی تمام تنظیموں ، پبلک سیکٹر بینکس(پی ایس بیز) ، پبلک سیکٹر انشورنس کمپنیوں اور پبلک سیکٹر کے دیگر مالیاتی اداروں جیسے نبارڈ، ایس آئی ڈی بی آئی، ایگزم بینک، این ایچ بی، آئی آئی ایف سی ایل وغیرہ نے خصوصی مہم 4.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ڈی ایف ایس نے تمام نشان زد عوامی شکایات، عوامی اپیلوں، پی ایم او کے حوالہ جاتی معاملے اور ایم پی کے حوالہ جاتی معاملےکو 100فیصدشرح پر نمٹایا۔ اسکریپ ڈسپوزل کے ذریعے 11.79 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور 4.50 کروڑ روپے کمائے گئے ہیں۔ یہ مہم ملک بھر میں 38,500 سے زائد مقامات پر چلائی گئی۔
پبلک سیکٹر کے 12 بینکوں اور 43 علاقائی دیہی بینکوں نے پنشن گریوینس ویک منعقد کئے۔ ان کیمپوں کے ذریعہ شکایات کے اندراج اور ازالے کے علاوہ پنشن یافتگان کو آن لائن لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے اور ڈور اسٹیپ بینکنگ کی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ ملک بھر میں تقریباً 52,208 سے زیادہ شاخوں میں 1.45 لاکھ پنشن یافتگان سے رابطہ کیا گیا۔
سائبر سیکورٹی کے تئیں بیداری پھیلانے کے لیے پی ایس بیز اور آر آر بیز کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ویڈیوز اور اشاریاتی مواد پوسٹ کیے گئے۔ سائبر سے متعلق دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے ان تعلیمی پوسٹس کے ذریعے حفاظتی نکات اور طریقوں کا اشتراک کیا گیا۔
محکمہ اور اس کی تنظیموں کی جھلکیاں اور حصولیابیاں :
- صفائی مہم/مقامات/ صاف کئے گئے دفاتر کی تعداد: 38,577
- خالی کی جانے والی جگہ کی مقدار: 11,79,219.00 مربع فٹ۔
- اسکریپ ڈسپوزل سے حاصل شدہ ریونیو: 4,54,53,508.00 روپے
- عوامی شکایات کا ازالہ: 9,725
- عوامی شکایات کی اپیلوں کا ازالہ: 2,378
ڈی ایف ایس نے اپنی تمام تنظیموں کو کسٹمر انٹرفیس کو بہتر بنانے اور شہریوں پر مرکوز اقدامات کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت دی تھی ۔ مالیاتی خدمات کے شعبے میں موجود ڈی ایف ایس کی تنظیموں کو فنانشل لٹریسی مہم، بینک کھاتوں میں نامزدگی کی رجسٹریشن/اپ ڈیٹ، غیر فعال کھاتوں کو فعال کرنے، لاکر ایگریمنٹ کی تجدید، زیر التواء دعووں کو نمٹانا وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے کہا تھا۔خصوصی مہم کے دوران ان پیرامیٹرز پر درج ذیل کامیابیاں حاصل ہوئیں:
- مالی خواندگی کے کیمپوں کا انعقاد: ملک بھر میں 510 سے زیادہ مقاما ت پر لٹریسی کیمپ منعقد کئے گئے۔
- غیر فعال کھاتوں کی تعداد جن کو فعال کیا گیا- 79.97 لاکھ۔
- ان کھاتوں کی تعداد جن میں نامزدگی اپ ڈیٹ ہوئی: 29.02 لاکھ۔
- تجدید شدہ لاکر ایگریمنٹس کی تعداد- 1.10 لاکھ۔
- ایل آئی سی آف انڈیا نے 12.77 لاکھ غیر دعوی شدہ پالیسیوں کا تصفیہ کیا اور 10,742 کروڑروپے سے زیادہ کے دعووں کا تصفیہ کیا۔
تنظیموں کی طرف سے انجام دی جانے والی تمام سرگرمیاں کے بارے میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے پوسٹ کئے گئے۔خصوصی مہم کے دوران ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی گئیں۔ اس پہل کے ضمن میں ، مختلف تنظیموں کے صارفین، عملہ کے اراکین، سینئر مینجمنٹ اور تنظیموں کے سربراہوں نے بھی مہم کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی رائے دی۔
سائبر سکیورٹی اور فراڈ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے لنکس:
شواہد پر مبنی ویڈیوز کا لنک درج ذیل ہے:
***********
ش ح۔ ج
UNO-2008
(Release ID: 2070186)
Visitor Counter : 26