زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی تحقیق اور تعلیم کا شعبہ - انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ نے خصوصی مہم 4.0 کے لیے مہم کے اختتام تک ہوئی پیش رفت کی تفصیلات جاری کیں
Posted On:
01 NOV 2024 4:59PM by PIB Delhi
زرعی تحقیق اور تعلیم کا شعبہ - انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ نے سوچھتا خصوصی مہم 4.0 کے تئیں بڑے جوش و خروش کے ساتھ اقدامات کئے۔ زیر التواء وی آئی پی ریفرنسز، عوامی شکایات، فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لینے اور ان کو تلف کرنے، سوچھتا بیداری پیدا کرنے کے لیے آؤٹ ڈور مہم چلانے کے حوالے سے مہم کے اہداف کی تکمیل کے لیے یکم اکتوبر 2024 کی تاریخ مقرر کی تھی۔ محکمے نے اس سمت میں کافی پیش رفت کی ہے اور کامیابی حاصل کی ہے۔ فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لینے اور انھیں تلف کرنے کا کام تیزی کے ساتھ انجام دیا گیا اور اہداف کی تکمیل کی جاچکی ہے۔ محکمہ کے پاس وی آئی پی ریفرنسیز اور عوامی شکایات کے حوالے سے کم سے کم معاملات زیر التوا ہیں۔ محکمہ کے تمام اداروں کے ذریعہ بہترین طرز عمل کو باقاعدگی کے ساتھ اپنایا گیا اور ان کی نگرانی کی گئی۔ سوچھتا پروگراموں کے ذریعے کافی جگہیں خالی کی گئیں اور اس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں آمدنی ہوئی ہے۔ صفائی کے لیے نشان زد کی گئی جگہوں کی تصویروں سے صفائی کے بعد آئی بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ ڈی اے آر ای / آئی سی اے آر اداروں کی طرف سے کیمپس کے اندر اور باہر اور مضافات نیز ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی کوششیں کی گئی ہیں۔ ڈی اے آر ای / آئی سی اے آر نے کلچرل پروگراموں، سوچھتا سمواد اور نکڑ ناٹک کے ذریعے صفائی کو برقرار رکھنے کی خاطر پورے ملک میں بیداری پیدا کی، اسکولی بچوں کو مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دی، صحت کی جانچ اور عزت افزائی کے ذریعے صفائی متروں کے لیے فلاحی اسکیموں کا اہتمام کیا۔ تمام ڈیٹا کو باقاعدگی سے سوچھتا پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے، جس میں متعدد پی آئی بی ریلیز اور سوشل میڈیا ریلیز شامل ہیں۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.2010
(Release ID: 2070182)
Visitor Counter : 32