قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0 سے متعلق پریس ریلیز

Posted On: 01 NOV 2024 4:14PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی ) کی رہنمائی میں انصاف کے محکمے نے خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا ، جس کا مقصد زیر التوا معاملات کو نمٹانا اور دفتر کے احاطے کی صفائی اور خوبصورتی کو فروغ دینا ہے۔ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ، یہ مہم دو مراحل میں منعقد ہوئی۔ مرحلہ اول (16 ستمبر ، 2024 ء سے 30 ستمبر ، 2024 ء ) میں مختلف زیر التوا معاملات جیسے ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، عوامی شکایات کی نشاندہی کی گئی ، جنہیں صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کی ضرورت ہے۔ مرحلہ دوم 02 اکتوبر ، 2024 ء سے 31 اکتوبر ، 2024 ء تک زیر التوا معاملات کو نمٹانے، مقامات کو صاف ستھرا کرنے اور انہیں خوبصورت بنانے کے لیے مخصوص کیا گیا۔

مہم کے پہلے مرحلے (16 ستمبر ، 2024 ء سے 30 ستمبر ، 2024 ء) کے دوران، ارکان پارلیمنٹ کے 3 حوالہ جات اور 281 عوامی شکایات کو نمٹانے کے لیے منتخب کیا گیا، 272 فزیکل فائلوں کا جائزہ لینے کے بعد تلف کرنے کے لیے نشاندہی کی گئی اور 138 ای-فائلیں بھی جائزہ یا اختتام کے لیے منتخب کی گئیں۔ اس کے علاوہ ، 6 پارلیمانی یقین دہانیاں، ریاستی حکومت کا ایک حوالہ اور ایک بین وزارتی حوالہ بھی نمٹانے کے لیے منتخب کیا گیا۔ مزید براں ، دفتر کے احاطے میں 4 مقامات ، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے لیے نشان زد کیے گئے۔ انصاف کے محکمے نے ، اس مہم میں بھرپور شرکت کی اور روزانہ کی بنیاد پر زیر التوا معاملات کو ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اَپ لوڈ کیا۔

خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے (2 اکتوبر ، 2024 ء تا 31 اکتوبر ، 2024 ء ) میں محکمہ نے پہلے مرحلے میں شناخت شدہ زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی کوششیں کیں۔ دفتر کے احاطے، راہداریوں، باغیچے اور محکمے کی مختلف شاخوں کی صفائی کے لیے ایک خصوصی مہم بھی شروع کی گئی۔ محکمہ انصاف نے مقررہ مدت کے اندر تمام شناخت شدہ زیر التوا معاملات کا کامیابی سے ازالہ کیا ۔ علاوہ ازیں، 69 اشیاء ، جو کہ کباڑ یا نا قابل استعمال قرار دی گئی تھیں، نیلامی کے ذریعے فروخت کی گئیں، جس سے 136000 روپے کی رقم حاصل ہوئی اور سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی۔ اس عمل سے محکمے میں کچھ جگہ بھی خالی ہوئی۔ مرحلہ دوم کے روزانہ کی رپورٹیں (2 اکتوبر ، 2024 ء تا 31 اکتوبر ، 2024 ء) بھی باقاعدگی سے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اَپ لوڈ کی گئیں۔ اس مہم کو وسیع پیمانے پر اجاگر کرنے کے لیے، مختلف تقریبات اور بہترین کارکردگیوں کی تصاویر کے ساتھ ٹوئیٹس اور پی آئی بی ریلیزز بھی وقتاً فوقتاً جاری کی گئیں۔

خصوصی مہم 4.0 کے اختتامی دن، یعنی 31 اکتوبر ، 2024 ء کو، جیسلمیر ہاؤس کے سامنے والے باغیچے/احاطے کی صفائی کے لیے شَرم دان کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں انصاف کے محکمے کے سکریٹری کی قیادت میں محکمے کے افسران و عملے نے بھرپور حصہ لیا اور مہم کو کامیابی سے اختتام پذیر ہونے کو ممکن بنایا۔

..................

) ش ح – ش ب   -  ع ا )

U.No. 2007




(Release ID: 2070162) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil