نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کامحکمہ: خصوصی مہم 4.0 کی کامیاب تکمیل

Posted On: 01 NOV 2024 3:11PM by PIB Delhi

کھیلوں کے محکمے نے اپنے ذیلی اداروں کے ساتھ مل کر جن میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)، اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل)شامل ہیں، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آرپی جی) کے زیر اہتمام خصوصی مہم 4.0 میں اہم شراکت کی۔ یہ مہم اکتوبر 2024 کے دوران چلائی گئی تھی اور اس کا مقصد محکمہ کے اخلاقیات کےتحت سوچھتا (صفائی) کے اصولوں کو شامل کرنا اور کافی وقت سے زیر التواء معاملات کاتصفیہ کرنا تھا۔ محکمہ کھیل نے فٹنس اور صفائی کے موضوعات کو جوڑتے ہوئے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں 2 اکتوبر 2024 کو فٹ انڈیا سوچھتا فریڈم رن 5.0 کے پرجوش آغاز کے ساتھ اس کوشش کا آغاز کیا۔

مہم کے دوران، محکمہ نے 15 زیر التواء ممبران پارلیمنٹ کے ریفرنسز کا جواب دیا، 30 عوامی شکایات کا ازالہ کیا، اور محکمے کے سینئر افسران کی فعال نگرانی میں 2 پارلیمانی یقین دہانیوں کو پورا کیا۔ اس کارکردگی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مقاصد کو تندہی  اورموثر انداز میں پورا کیا گیا۔

مہم نے فزیکل اور ڈیجیٹل فائل مینجمنٹ پر بھی توجہ دی۔ اس کے مطابق 210 فزیکل فائلوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد 120 فائلوں کو نمٹایا گیا۔ مزید برآں، مہم نے 220 ای فائلوں کے جائزے کی تکمیل کو دیکھا، جس سے ڈیجیٹل ریکارڈ کے انتظام میں کافی بہتری آئی ہے۔ زمینی سطح پر، اس محکمہ کے ماتحت تنظیموں کے فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹرپرمحیط44 شناخت شدہ مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔ اس مشترکہ کوشش کے نتیجے میں 12,000 مربع فٹ جگہ کو دریافت کیا گیا، جس میں بہت سے نئے دستیاب علاقوں کو قیمتی افادیت کی جگہوں میں تبدیل کیا گیا۔ مزید برآں، مہم کے دوران اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 1,76,000 روپے کی آمدنی ہوئی، جو صفائی کے حصول میں پائیداری اور وسائل کے حصول کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ اس محکمے اور اس کے ذیلی اداروں کی طرف سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مہم کی رسائی اور افادیت کو بڑھانے کے لیے ہیش ٹیگز #SpecialCampaign4.0 اور #SwachhBharat کے تحت24 ٹویٹس کیے گئے۔

مذکورہ بالا اقدامات کے ذریعے محکمہ کھیل نے نہ صرف سوچھتا کے اقدار کو تقویت دی ہے بلکہ عملی، موثر حکمرانی کی ایک مثال بھی قائم کی ہے۔ اس محکمہ کے تحت اداروں میں دفتر کے احاطے/کیمپس کی صفائی کی کچھ تصویریں درج ذیل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017KD9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022WKB.jpg

***************

 

ش ح ۔ ع   و ۔ م  ا

UNO-2004


(Release ID: 2070137) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil