امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم نے سرکاری دفاتر میں صفائی کو یقینی بنانے اور زیرالتوا معاملوں میں کمی کے لیے خصوصی مہم 4.0 کامیابی سے مکمل کی

Posted On: 01 NOV 2024 2:24PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ نموبین جینتی بھائی بمبھانیاکی رہنمائی میں خوراک اور عوامی نظام تقسیم محکمہ نے صفائی کو یقینی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیرالتواء معاملوں کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 مکمل کر لی ہے۔

جناب جوشی اور محترمہ بمبھانیا نے خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں کی قیادت کی اور خصوصی مہم کو بڑے پیمانے پر  کامیاب بنانے  کے لیے اپنائی جانے والی حکمت عملیوں کی قیادت کی۔

مہم کا آغاز 15 ستمبر 2024 کو تیاری کے مرحلے سے ہوا ۔جس میں عمل درآمد کے مرحلے کے دوران صفائی، ریکارڈنگ اور اسپیس مینجمنٹ کے اہداف کی نشاندہی کی گئی۔ مہم کے دوران اسپیس مینجمنٹ اور دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنانے سمیت زیر التواءمعاملوںکو نمٹانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LZE1.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QW0T.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MXDP.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CYNX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KNDJ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006N8Q6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007BHAL.jpg

 

خصوصی مہم 4.0 کے دوران شروع کی گئی سرگرمیوں کی پیش رفت کے بارے میں حساسیت پیدا  کے لیے  جناب سنجیو چوپڑا، سکریٹری (ایف اینڈ پی ڈی)نے ڈی ایف پی ڈی کے سینئر افسران اور اس سے منسلک دفاتر کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کیں۔

جناب راجندر کمار، جے ایس (ایڈمن) نے محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ اس کے پی ایس یوز/ منسلک دفاتر کے ساتھ کئی جائزہ میٹنگیں بھی کیں۔ مہم کے دوران انہوں نے ڈی ایف پی ڈی کے مختلف سیکشنز/ریکارڈ روم کا اچانک دورہ کیا اور عہدیداروں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بیت الخلاء اور کامن ایریاز کا بھی معائنہ کیا اور دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے انہوں نے  متعلقہ عملے کو ہدایت کیں۔

خصوصی مہم 4.0 کی مدت کے دوران ڈی ایف پی ڈی کے تحت واقع سیکشن/یونٹ/ڈیسک/دفاتر کی پیش رفت اور کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لیے فلور وائز نوڈل افسران کو مقرر کیا گیا تھا۔

نہ صرف محکمہ بلکہ اس سے منسلک تمام دفاتر یعنی ایف سی آئی، سی ڈبلیو سی، ڈبلیو ڈی آر اے، آئی جی ایم آر آئی اور این ایس آئی کانپور نے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اسے 1325 مہم کے مقامات پر صفائی کوتہوار کے طور پر منایا۔ رواں برس اسکریپ اور دیگر بے کار چیزوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد   78940 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئیں ہے۔ مہم کے دوران 116982 فزیکل فائلوں کی نشاندہی کر کے ان کا جائزہ لیا گیا اور 36372 فزیکل فائلوں کو نمٹایا گیا۔ 5818 الیکٹرانک فائلیں بھی بند کر دی گئیں۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگاکر 13.83؍لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی گئی۔اس کے علاوہ 9 ایم پیز کے حوالاجات، ریاستی حکومت کے 25 ریفرنسز، 964 عوامی شکایات اور 242 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا ئی گئی ہیں۔ خصوصی مہم 4.0 کی مدت کے دوران  اس محکمہ اور اس کے منسلک دفاتر نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز، جیسے ٹویٹر، انسٹاگرام وغیرہ پر 13 پی آئی بی نوٹس/پریس ریلیز اور تقریباً 1000 ٹویٹس جاری کیے ہیں۔ روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی ایک سرشار ٹیم کے ذریعہ کی گئی اور اسے  ڈی اے آر پی جی کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔

محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور اس سے منسلک دفاتر نے سوچھتا اور حکومت میں زیر التواء  معاملوں کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے لیے مقرر کردہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، جو محکمہ کے اندر اور اس سے منسلک دفاتر یعنی ایف سی آئی، سی ڈبلیو سی، ڈبلیو ڈی آر اے، آئی جی ای آر آئی اور این ایس آئی کانپور ملک کے مختلف حصوں میں واقع ہے۔

*************

 

(ش ح ۔م ع ن۔ن ع(

U.No 1999


(Release ID: 2070121) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil