ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0 - جوہری توانائی کا محکمہ

Posted On: 30 OCT 2024 5:18PM by PIB Delhi

جوہری توانائی کا محکمہ اور اس کے تمام جزوی یونٹس/ عوامی شعبے کی کمپنیاں/ امداد یافتہ ادارے ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہےہیں اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو خصوصی مہم 4.0 کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ 17.10.2024 تک، 12612 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 12155 فائلوں کی، ختم کرنے کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ ڈی اے ای کی جزوی اکائیوں/سرکاری شعبہ کی کمپنیوں/مدد یافتہ اداروں کی طرف سے 51 صفائی مہم چلائی گئی ہیں اور ۔ سکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 481238 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پلازما ریسرچ (آئی پی آر)، گجرات، جو ڈی اے ای کے تحت ایک امداد یافتہ ادارہ ہے، نے پرانے خشک بانسوں اور غیر استعمال شدہ سکریپ میٹریل سے ایم  ایس پائپوں کا استعمال کرتے ہوئے، باڑ کی تعمیر کے لیے "بیکار سےبہترین'' کی ایک اچھی مثال پیش کی ہے جو پودوں اور جھاڑیوں کی نیل گائے جیسے جانوروں سےحفاظت میں مدد کرتی ہے۔

IOP.jpg

صفائی کی سرگرمیاں ڈی اے ای کی تمام آئینی اکائیوں/ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ/ امداد یافتہ اداروں کے ذریعے کی جا رہی ہیں جنہیں 'ایکس' پر ٹویٹس کے ذریعے دکھایا جا رہا ہے۔

 

جوہری توانائی کا محکمہ خصوصی مہم 4.0 کی روح کو برقرار رکھے گا اور مہم کی مدت کے اندر اہداف کی تکمیل کے لیے کام کرے گا۔

Fence made fom Scrap material at IPR, Gandhinagar.jpg

******

ش ح ۔ ک ح۔

U-1975




(Release ID: 2069947) Visitor Counter : 18


Read this release in: Tamil , English , Hindi