بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک مضبوط بھارت کے لیے سردار پٹیل کا آئیڈیا وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی  ملک کی تعمیر کی مخلصانہ اور نئی کوششوں سے امر ہو گیا: سربانند سونووال


سربانند سونووال نے ’راشٹریہ ایکتا دوس‘پر عہد لیا کیونکہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی تمام تنظیموں نے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس تقریب میں ورچوئل طور پر شرکت کی

Posted On: 31 OCT 2024 2:27PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزیر جناب سربانند سونووال نے’راشٹریہ ایکتا دوس‘ (قومی یوم اتحاد ) منایا جبکہ  تمام تنظیموں نے ورچوئل طور پر پروگرام میں شرکت کرکے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا عہد لیا۔مرکزی وزیر نےپروگرام میں ورچوئل طور پر شامل  ہزاروں ساتھیوں کو اس کا عہد دلایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019NYS.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا،’’ایک مضبوط بھارت کے لیے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے خیال کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی جانب سے ملک کی تعمیر کی مخلصانہ اورنئی کوششوں نے امر کر دیا  ہے۔ پی ایم مودی نے قومی شعور کو متاثر کرنے اور اسے ملک کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا فلسفہ سردار پٹیل کی تمام شاہی ریاستوں کو ایک مضبوط قوم کے لیے طاقت میں شامل کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔ سردار پٹیل کی بے لوث اور بہادرانہ کوششوں سے رکھی گئی اس مضبوط بنیاد پر ملک ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سردار پٹیل کی طرف سے بتائی گئی راہ وہی ہے جسے پی ایم نریندر مودی جی نے ملک کی ایک جامع ترقی کی طرف لے جانے کے لیے اپنایا ہے۔ میں سردار پٹیل کی اس عظیم شخصیت کو ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں ان کے انمول شراکت کے لیے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00226FG.jpg

 

تقریب کا آغاز  مرکزی وزیر جناب سونووال کے ذریعہ تقریب میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تصویر کو پھول چڑھا کر ’پد پوجا‘کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O5B4.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CNOD.jpg

 

 

اس تقریب میں ایم او پی ایس ڈبلیو کے مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے شرکت کی۔ سابق مرکزی وزیر مملکت اور ایم پی (راجیہ سبھا)، رامیشور تیلی؛ آسام حکومت میں وزیر، جوگین موہن؛ اے آئی ڈی سی کے چیئرمین اور ایم ایل اے، ڈبروگڑھ، پرسنتا فوکن،چبووا کے ممبر اسمبلی پوناکن برواہ، ایم او پی ڈبلیو اے کے سکریٹری، ٹی کے رام چندرن، ڈبروگڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر جیتن ہزاریکا، پرنسپل، آسام میڈیکل کالج، پروفیسر سنجیب کاکاتی، ڈبروگڑھ میونسپل کارپوریشن(ڈی ای سی ) کے میئر، ڈاکٹر ساکت پاترا اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HCOI.jpg

 

***

(ش ح۔اص)

UR No.1968


(Release ID: 2069846) Visitor Counter : 41