وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دیوالی کے موقع پر فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ، سی اے ایس نے جموں اور حساس سرحدی علاقوں میں فضائیہ  کے اڈوں کا  دورہ کیا

Posted On: 30 OCT 2024 6:45PM by PIB Delhi

دیوالی کے موقع پر، فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے جموں اور چند حساس سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جہاں فضائیہ کے فضائی سورماؤں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس دورے کے دوران سی اے ایس نے ان مقامات پر آپریشنل تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا اور یہاں تعینات فضائی سورماؤں اور اگنی ویروں سے بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران، انہوں نے چوکسی بنائے رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ہر وقت قومی سلامتی سے متعلق امور کی حفاظت کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے حساس سرحدی علاقوں میں فضائی سورماؤں کے عزم اور بے لوث فرض کے لیے ان کی ستائش کی۔ تیوہاری سیزن کے دوران سی اے ایس کا یہ دورہ  سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی حوصلہ افزائی کے تئیں ان کے عزم کا زبردست عکاس ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No: 1947


(Release ID: 2069694) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi