وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ڈی ایس جنرل انل چوہان الجزائر کے سرکاری دورے پر روانہ

Posted On: 30 OCT 2024 7:05PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان 31 اکتوبر سے 4 نومبر 2024 تک الجزائر کے سرکاری دورے پرہیں گے، جو دفاعی تعاون کے دائرے میں بھارت اور الجزائر کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی مصروفیات کی نشاندہی کرتا ہے، جو سفارتی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے  کےعزم کا اشتراک کرتے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران جنرل چوہان پیپلز نیشنل آرمی کے چیف آف سٹاف جنرل سید چنگریہا سے ملاقات کریں گے اور الجزائر کی وزارت قومی دفاع (ایم او این ڈی)کے سینئر حکام کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بات چیت میں فوجی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں اسٹریٹجک مفادات، صلاحیت سازی ، تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور’میک ان انڈیا‘ کے اقدامات پر زور دیا جائے گا۔ ایک اہم قدم میں، چیف آف ڈیفنس اسٹاف دفاعی تعاون پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کا اعادہ کیا جائے گا۔

اس دورے کی ایک اہم بات الجزائر کے یکم نومبر 1954 کے شاندار انقلاب کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں فوجی پریڈ اور تقریب ہوگی، جہاں جنرل چوہان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور تعلیم کے تئیں بھارت کی وابستگی کو آگے بڑھانے کے لیے، سی ڈی ایس الجزائر کے باوقار ہائر وار اسکول کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جو کہ الجزائر کی فوجی قیادت کی تربیت کے لیےمشہورایک اہم ادارہ ہے، جہاں وہ سینئر افسران سے خطاب کریں گے۔

 

اس دورے سے بھارت  اور الجزائر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے اور باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی امید ہے۔ یہ دورہ اکتوبر 2024 میں صدر جمہوریہ ہند کے الجزائر کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے دورے کےقریبی اقدامات کے بعد ہورہاہے۔

 

****

(ش ح۔اص)

UR No.1949

 


(Release ID: 2069688) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil