مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل نے سودیشی 4 جی آغاز کو تیز کیا اور ہندوستان کے سب سے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار کنیکٹیویٹی لایا


آتم نربھر بھارت کے تحت اب 50,000 سے زیادہ سائٹس ملک بھر میں آن -ایئر ہیں

Posted On: 30 OCT 2024 5:34PM by PIB Delhi

حکومت کے آتم نربھر بھارت پہل کے تحت ایک تاریخی اقدام میں، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے ملک بھر میں 50,000 سے زیادہ مقامی 4 جی سائٹس کو کامیابی کے ساتھ تعینات کیا ہے، جس سے ہندوستان کے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے اہداف کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا گیا ہے۔ یہ تعیناتی، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)، تیجس نیٹ ورکس، سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی – ڈی او ٹی)، اور آٹی آئی  لمیٹڈ جیسے بڑے  ہندوستانی تکنیکی اداروں کے ساتھ مل کر، ملک کی کنیکٹیویٹی ضروریات کو پورا کرنے میں ہندوستان کی گھریلو ٹیکنالوجی کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔  ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ مکمل طور پر ڈیزائن، تیار اور نافذ کیا گیا، بی ایس این ایل  کا 4 جی نیٹ ورک "پورن سودیشی" (مکمل طور پر دیسی) اختراع کے تصور کو مجسم کرتا ہے، جو ہندوستان میں ٹیلی کام کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

29 اکتوبر 2024 تک، بی ایس این ایل نے 50,000 سے زیادہ سائٹیں انسٹال کی ہیں، جن میں سے 41,000 سے زیادہ اب کام کر رہے ہیں اور  تقریباً 36,747 سائٹس پروجیکٹ کے فیز IX.2 کے تحت قائم کی گئی ہیں اور 5,000 سائٹس 4 جی سیچوریشن پروجیکٹ کے تحت جس کی فنڈنگ ڈیجیٹل بھارت ندھی کے فنڈ سابقہ ​​یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) سے کی گئی ہے۔ یہ کوششیں بی ایس این ایل  کے 1,00,000 سے زیادہ 4 جی سائٹس کو تعینات کرنے کے ہدف کو تقویت دے رہی ہیں، جو اس کی تیز رفتار توسیع کا ثبوت ہے۔

جولائی، 2024 تک، بی ایس این ایل نے 15000 سائٹس کو ائیر کیا ہے۔ مزید برآں، پچھلے تین مہینوں میں 25,000 سے زیادہ نئی 4 جی سائٹس کے اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جو سودیشی ٹیکنالوجی کے اثرات اور پورے ہندوستان کو جوڑنے کے لیے بی ایس این ایل کے عزم کی ایک مستحکم  یاد دہانی ہے۔

******

ش ح۔ ا ک۔ رب

U. No. 1938

 


(Release ID: 2069610) Visitor Counter : 67
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu