سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
فالج کا عالمی دن 2024 ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت قومی اداروں اور علاقائی مراکز میں ملک گیر پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے منایا گیا
مقصد - فالج کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور معذوری اور اموات کی شرح کو کم کرنا
Posted On:
30 OCT 2024 2:15PM by PIB Delhi
فالج کے عالمی دن (29 اکتوبر 2024) کے موقع پر، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز نے فالج کی شدت، اس کی روک تھام اور علاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا۔ اس سال کا موضوع فالج کی وجہ سے معذوری اور اموات کی شرح کو کم کرنا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، فالج عالمی سطح پر موت کی دوسری اور معذوری کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ ہر سال تقریباً 1.8 ملین افراد فالج سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس اہم مسئلے کے پیش نظر فالج کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈی ڈی پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے ملک بھر میں بیداری کے پروگرام منعقد کیے گئے۔
کولکتہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈس ایبلٹیز (این آئی ایل ڈی) نے نکڑ ناٹکوں اور بیداری کے اجلاس کا انعقاد کیا جس کا مقصد عوام کو فالج کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ان اجلاس میں ماہرین نے فالج سے متعلق علامات، خطرات اور احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔
نیلور میں جامع علاقائی مرکز (سی آر سی) نے ایک بیداری سے متعلق سیشن کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے فالج کے عالمی دن کی اہمیت، فالج کی وجوہات اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ ماہرین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بروقت ردعمل اور مناسب علاج سے بہت سی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ مزید برآں، سی آر سی نے فالج سے متاثرہ افراد کے لیے دستیاب خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
کلو، بولانگیر، راج نندگاؤں، اور دیگر مقامات پر مختلف سی آر سی نے بھی بیداری کے پروگرام منعقد کیے، جن میں لوگوں کو فالج کی ابتدائی علامات کو پہچاننے اور بروقت طبی مدد حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنےپر توجہ مرکوز کی گئی۔
ان اقدامات کے ذریعے، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کا مقصد فالج کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا اور اس بات پر زور دینا ہے کہ صحیح معلومات اور مستعدی کے ساتھ، فالج سے وابستہ خطرات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔ فالج کے عالمی دن کے پروگراموں کے ذریع محکمہ ، عوام کو فالج اور اس کے اثرات کے بارے میں مزید آگاہ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
******
ش ح۔ا ع خ ۔ ا ک م
U-NO.1924
(Release ID: 2069523)
Visitor Counter : 37