قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی ، بھارت کی جانب سے  'کھیل اور انسانی حقوق:بھارت میں  کھلاڑیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے تحفظ ' پر  کھلی بحث


قائم مقام چیئر پرسن محترمہ وجیا بھارتی سیانی نے بحث کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں ملک کے ہنر  کی بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کے انسانی حقوق کا احترام اور ایک ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے اس کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری

کھلاڑیوں کے حقوق اور ان کے تحفظ میں اداروں کے کردار کے درمیان تعلقات  کو اجاگر کیا

مختلف تجاویز میں، کھلاڑیوں کے درمیان سماجی مساوات کو فروغ دینے کے لیے مختلف کھیلوں کے اداروں کے اندر ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا

تمام کھیلوں کے اداروں میں فعال ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے جنسی ہراسانی کی شکایات پر کارروائی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا

Posted On: 29 OCT 2024 7:51PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے آج نئی دہلی میں اپنے احاطے میں ’کھیل اور انسانی حقوق: کھلاڑیوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ ‘ کے موضوع پر ہائبرڈ موڈ میں ایک کھلی بحث کا اہتمام کیا۔ بحث کی صدارت کرتے ہوئے، قائم مقام چیئرپرسن،محترمہ  وجیا بھارتی سیانی نے کہا کہ انسانی اقدار کو برقرار رکھنا ایک کھلاڑی کے جذبے کی پہچان ہے۔ اس لیے کھیلوں میں ملکی ہنر  کی بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کے انسانی حقوق کا احترام اور ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

alt

انہوں نے کھلاڑیوں کے حقوق اور ان کے تحفظ میں اداروں کے کردار کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقاطع  کا تصور پالیسی سازوں اور کھیلوں کے پروگرام کرنے والوں  کو یہ سمجھنے میں مدد کر سکتا ہے کہ کس طرح مختلف قسم کے امتیازات - جیسے کہ نسل پرستی، ہومو فوبیا، اور قابلیت - کھلاڑیوں کو بالخصوص خواتین کو کھیل میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے یکجا ہوتے ہیں۔

alt

قائم مقام چیئرپرسن نے کھلاڑیوں کے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے عدالتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے علاوہ بدسلوکی کی صورت میں کھلاڑیوں کی بحالی اور ان کی ذہنی صحت کے خدشات کو دور کرنے پر بھی زور دیا۔

این ایچ آر سی، انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل (انویسٹی گیشن)، جناب اجے بھٹناگر نے کھلاڑیوں کے جنسی استحصال کے لیے صفررواداری پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ادارے، خاص طور پر اتھارٹی والے، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے زیادہ جوابدہ ہیں۔

alt

قبل ازیں، این ایچ آر سی، انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری، جناب  دیویندر کمار نیم نے اوپن ہاؤس کے تین تکنیکی اجلاسوں کا ایک جائزہ پیش کیا جس میں 'بدسلوکی کے واقعات کے بعد کھلاڑیوں کی بحالی شامل تھا۔ 'ہندوستان میں کھلاڑیوں کی ذہنی صحت' اور ادارہ جاتی  فریم ورکس  جو کھلاڑیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے  درکار ہیں۔

alt

بحث سے جو تجاویز سامنے آئیں وہ درج ذیل  ہیں:

  • کھلاڑیوں کو بہتر طریقے سے تیار کرنے کے لیے کلینکل سائیکالوجی میں تربیت یافتہ کوچز کا ہونا ضروری ۔
  • کھیلتے وقت  زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے بیمہ کے فوائد کو ہموار کرنا۔
  • جنسی استحصال کی  رپورٹ کرنے کے لیے کھلاڑیوں میں بیداری لائیں؛
  • تمام کھیلوں کے اداروں میں فعال ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے جنسی ہراسانی کی شکایات پر کارروائی کو یقینی بنانا؛

•پیرا ایتھلیٹس کی مدد کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط بنانا۔

  • متنوع پس منظر اور پسماندہ کمیونٹیز کے کھلاڑیوں کے درمیان سماجی مساوات کو فروغ دینے کے لیے مختلف کھیلوں کے اداروں کے اندر ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنا۔

alt

میٹنگ میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، پٹیالہ میں نیتاجی سبھاس اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا،نیشنل سینٹر فار اسپورٹس سائنس اینڈ ریسرچ،نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی، امپھال، ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا، نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا،آل انڈیا کبڈی فیڈریشن،اسپورٹس اینڈ رائٹ الائنس، سوئٹزرلینڈ،واکو انڈیا کک باکسنگ فیڈریشن،ہیومن فار اسپورٹس  ، برطانیہ،بنگلور میں مقیم گو اسپورٹس  فاؤنڈیشن اور صفدرجنگ ہسپتال، نئی دہلی میں  انڈیا  اینڈ اسپورٹس انجری سینٹر کے نمائندوں نے بھی  شرکت کی ۔

****

ش ح۔ ف خ

U.No:1902




(Release ID: 2069436) Visitor Counter : 7


Read this release in: Marathi , English , Hindi