مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے نگرانی بیداری ہفتہ منایا
Posted On:
29 OCT 2024 7:25PM by PIB Delhi
مرکزی نگرانی کمیشن کے فیصلے مطابق، اس سال نگرانی بیداری ہفتہ 28 اکتوبر 2024 سے 3 نومبر 2024 تک منایا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ کا موضوع ہے: ’’ملک کی خوشحالی کے لیے دیانتداری کی ثقافت‘‘۔ اس کے مطابق ٹی آر اے آئی 28 اکتوبر 2024 سے 3 نومبر 2024 تک نگرانی بیداری ہفتہ منا رہا ہے۔
مرکزی نگرانی کمیشن نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ تمام اداروں میں 28 اکتوبر 2024 کو صبح 11 بجے تمام سرکاری ملازمین دیانتداری کا عہد لیں ۔ لہٰذا، ٹی آر اے آئی کے چیئرپرسن نے 28 اکتوبر 2024 کو صبح 11 بجے ٹی آر اے آئی صدر دفاتر اور اس کے علاقائی دفاتر کے تمام افسران کو دیانتداری کا حلف دلایا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No: 1895
(Release ID: 2069383)
Visitor Counter : 43