وزارت دفاع
وزیر دفاع نے سرکاری دائرہ کار کی دفاعی اکائیوں (ڈی پی ایس یوز ) کی کارکردگی کا جائزہ لیا؛ 1620 کروڑ روپئے کے بقدرکے منافع کے چیک حاصل کیے
Posted On:
29 OCT 2024 6:01PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 29 اکتوبر 2024 کو ساؤتھ بلاک، نئی دہلی میں دفاعی سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں(ڈی پی ایس یو) کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈی پی ایس یو اور اندرونِ ملک اشیاء سازی کے ذریعے نئی تکنالوجی کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور مسلح افواج کی تیاری میں ڈی پی ایس یو کے کردار کی تعریف کی۔
وزیر دفاع نے ڈی پی ایس یوز کو ہدایت دی کہ وہ تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی)، برآمدات اور اندرونِ ملک اشیاء سازی کے لیے وقف کوششیں انجام دیں اور وسائل استعمال کریں۔ انہوں نے انہیں پیداواری صلاحیت بڑھانے، مصنوعات کے معیار اور مسلح افواج کو بروقت فراہمی کی تلقین کی۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سی ایم ڈی کو مہارتن درجہ حاصل کرنے ، اور بھارت کی 14ویں اور ڈی پی ایس یوز کی اولین مہارتن پی ایس یو بننے کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے دیگر ڈی پی ایس یوز کی بھی مہارتن اور نورتن بننے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ سکریٹری (دفاعی پروڈکشن) جناب سنجیو کمار نے ڈی پی ایس یوز کے جائزے کے بارے میں وزیر کو جانکاری دی جس میں مالیاتی کارکردگی، موجودہ حالت اور ڈی پی ایس یوز کے زمرے اور تحقیق و ترقی اور اندرونِ ملک اشیاء سازی، جیسے شعبوں میں ان کے ذریعہ کی جانے والی مزید کوششوں کا جائزہ بھی شامل ہے۔
جائزے کے اختتام پر، ڈی پی ایس یوز خصوصاً ایچ اے ایل، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، بی ای ایم ایل لمیٹڈ، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، مزگاؤں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹڈ، گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس لمیٹڈ اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے وزیر دفاع کو 1620 کروڑ روپئے کے بقدر کے منافع کے چیک سونپے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No: 1892
(Release ID: 2069350)
Visitor Counter : 34