وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے افسروں کو کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے ہفتے میں چند گھنٹے شرمدان دینے کی تاکید کی
جناب راج ناتھ سنگھ نے سوَچھتا ویروں کو اعزاز سے نوازا
Posted On:
29 OCT 2024 5:40PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے وزارت دفاع کے افسران کو کام کی جگہ پر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے ہر ہفتے چند گھنٹے کے شرمدان میں انفرادی طور پر تعاون دینے کی تلقین کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کام کاج کی صاف ستھری جگہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے آج 29 اکتوبر 2024 کو ساؤتھ بلاک میں عہدیداروں سے سوَچھتا کا عہد کروایا، اور دفتر کے احاطے کا معائنہ کیا، جس میں گیٹ نمبر 09 پر حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی راہداری اور خوبصورت صحن کا معائنہ بھی شامل ہے۔
وزیر دفاع نے سوَچھتا ویروں کو بھی مبارکباد پیش کی جن کی انتھک کوششیں ساؤتھ بلاک کے احاطے کی حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں اہم رہی ہیں۔
یہ مہم عمارت، راہداریوں اور صحنوں کی خوبصورتی کے ساتھ عمومی دیکھ بھال اور صفائی مہم کے تین جہتی نقطہ نظر کے ساتھ چلائی گئی۔ اس کے تحت پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے، پرانے سامان اور فرنیچر کو ہٹانے اور ٹھکانے لگانے ؛ اور وی آئی پی حوالوں اور شکایات کی منظوری اور ازالے جیسے امور انجام دیے گئے۔
وزارت دفاع اور اس کے ماتحت دفاتر نے مل کر ملک بھر میں 3,832 جگہوں/ مقامات پر سوچھتا ابھیان کا انعقاد کیا۔ مہم کا سب سے زیادہ زور دستیاب وسائل کا فائدہ مند استعمال اور کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے آمدنی حاصل کرنے پر ہے۔
اس جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، تنظیموں میں فرسودہ دفتری آلات/آئی ٹی آلات کو ہٹایا گیا اور مہم کے دوران ان کے تصرف کے ذریعے آمدنی حاصل کی گئی۔ پورے ہندوستان میں 2.81 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ جگہ کو لائق استعمال بنایا گیا۔ مجموعی طور پر 36,444 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مہم کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پر 169 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 45 ایم پی / وی آئی پی حوالوں پر کام کیا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No: 1890
(Release ID: 2069329)
Visitor Counter : 8