پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت کی جانب سے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے جاری خصوصی مہم 4.0 میں اہم پیش رفت
Posted On:
29 OCT 2024 1:01PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے جاری خصوصی مہم 4.0 میں اہم پیش رفت کی ہے، جو 2 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔ یہ اقدام سوچھتا (صفائی) کے طریقوں کو ادارہ جاتی بنانے اور مختلف وزارتوں اور محکموں میں زیر التواء معاملات حل کرنے کے حکومت ہند کے وسیع مشن کا حصہ ہے۔
اب تک کی اہم کامیابیاں:
- ریکارڈ مینجمنٹ: مہم کے آغاز کے بعد سے، پارلیمانی امور کی وزارت نے پرانی فزیکل اور ڈیجیٹل فائلوں کا جائزہ لینے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ مقررہ ہدف کی 90فیصد سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت کی پیش رفت کو ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا اپ ڈیٹس بھی پوسٹ کی جا رہی ہیں۔
- زیر التوا اہم معاملات: پی ایم او ، پارلیمانی ، ریاستی حکومتیں،اراکین پارلیمنٹ، آئی ایم سی، سے متعلق امورکا مکمل طور پر تصفیہ کیا جاچکا ہے۔ زیرالتوا فائلوں کی تعداد صفر ہے۔
پارلیمانی امور کی وزارت نے اپنے تمام ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کے لیے پرعزم رہیں اور فعال طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سب کی مشترکہ کوششوں سے صفائی اور نظم و نسق میں دیرپا بہتری حاصل کی جا سکتی ہے۔
*********
ش ح ۔ ع و۔ ت ع
U. No.1865
(Release ID: 2069144)
Visitor Counter : 13