امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اس دھن تیرس پر سمجھداری سے خریدیں:  خالص  سونا  چاندی کے لیے بی آئی  ایس ہال مارک پر بھروسہ  کریں


صارفین کو بی آئی ایس کیئر ایپ پر ہال مارک کی منفرد شناخت کی تصدیق کا اختیار دیا گیا ہے

Posted On: 28 OCT 2024 6:13PM by PIB Delhi

جیسے جیسے دھن تیرس کا تہوار قریب آتا ہے، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز ( بی آئی ایس) صارفین سے سونا اور چاندی کی غور و فکر اور سمجھداری  سے خریداری کی تاکید کرتا ہے، جو کہ ہال مارکس کے پائیدار اعتماد کی بنیاد پر ہے۔

روایتی طور پر دھن تیرس وہ موقع ہوتا  ہے جب خاندان سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، جو اچھی قسمت، دولت اور مستقبل کی سلامتی کی علامت ہے۔بی آئی ایس اس تبدیلی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، صارفین کو ہال مارک  کےسونے اور چاندی کے زیورات کی اہمیت   بتا تے ہوئے باخبر خریداری کی ترغیب دے رہا ہے۔

سونے کے زیورات میں ہال مارکنگ میں 3 نشان  شامل ہیں۔ یعنی بی آئی ایس کا معیاری نشان، کیرٹ میں سونے کا خالص  ہونا؛ اور 6 ہندسوں کا حروف عددی ایچ یو آئی ڈی کوڈ۔ایچ یو آئی ڈی ۔ہال مارکنگ یونیک آئی ڈی ایک منفرد 6 ہندسوں کا الفا نومیرک  کوڈ ہے جو ہر سونے کے زیورات پر نقش ہوتا ہے۔

 جناب پرمود کمار تیواری، ڈائریکٹر جنرل بی ایس آئی  نے کہا، "ہم بی ایس آئی   ایچ یو آئی ڈی پر مبنی ہال مارک کے ساتھ دھن تیرس کے دوران اور اس کے بعد صارفین کی سونے کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ بی ایس آئی    ہال مارک اور استعمال  میں آسان  بی ایس آئی کیئر ایپ  کے ساتھ صا رفین اپنے  زیورات کی خریداری کی صداقت پر یقین کر سکتے ہیں ۔

صارفین کو اب  بی آئی ایس کیئر ایپ پر ' ویئر یفائی  ایچ یو آئی ڈی ' آئیکن کا استعمال کرتے ہوئے ہال مارک سونے کے زیورات پر ایچ یو آئی ڈی کی تصدیق کا بھی اختیار ہے۔ سونے کے زیورات کے لیے ہال مارکنگ چارجز 45 روپے فی   اشیا  ہیں ، جس میں ٹیکس شامل نہیں ہے۔ صارفین 200 روپے کی ٹیسٹنگ فیس ادا کر کے کسی بھی بی آئی ایس تسلیم شدہ جانچ اور ہال مارک مرکز(اے ایچ سی ) میں اپنے ہال مارک والے زیورات  کی جانچ  کرا سکتے ہیں۔

ہال مارکنگ قیمتی دھات کے کسی شئے میں قیمتی دھات کے متناسب مواد کا قطعی تعین اور سرکاری معیار ہے۔ ہال مارکنگ صارفین کو تیسرے فریق کی یقین دہانی اور اطمینان فراہم کرتی ہے کہ انہیں سونے (یا چاندی) کی معیاری  اشیا ملی ہے۔ بی آئی ایس کی ہال مارکنگ اسکیم کے تحت، جیولرز کو ہال مارک شدہ زیورات کی فروخت کے لیے رجسٹریشن کی اجازت دی جاتی ہے اور جانچ کے دوران پائے جانے والے خالص پن کی بنیاد پر ہال مارکنگ جیولری کے لیے  جانچ  اور ہال مارکنگ مراکز کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ بی آئی ایس پہلے مرحلے میں 23 جون 2021 سے ملک کے 256 اضلاع میں سونے کے زیورات اور سونے کے نوادرات کی لازمی ہال مارکنگ کو نافذ کرنے میں کامیاب رہا ہے، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں مزید 32 اضلاع اور تیسرے مرحلے میں 55 اضلاع شامل ہیں۔ لازمی ہال مارکنگ کے نفاذ کے بعد سے رجسٹرڈ جیولرز کی تعداد 43,153 سے بڑھ کر 1,93,567 ہو گئی ہے، جبکہ اے ایچ سیز کی تعداد 948 سے بڑھ کر 1,611 ہو گئی ہے۔ نیز، سونے کے زیورات کی 40 کروڑ سے زیادہ اشیاء کو ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ ہال مارک کیا گیا ہے۔

*********

 

ش ح ۔ م ح۔  ش ب ن

U. No.1842


(Release ID: 2068982) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil