وزارت دفاع
سوالمبن نمائش کا افتتاح
Posted On:
28 OCT 2024 6:16PM by PIB Delhi
بھارت منڈپم کےنمائش ہال نمبر 14 میں 28 اکتوبر 2024 کو بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے ذریعہ افتتاح کی گئی بحری اخترع اوراندورن ملک تیار کرنے کی تنظیم کی سالانہ تقریب سوالمبن نمائش کا تیسرا ایڈیشن،اختراع کاروں، اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز کے لیے کھلا ہوا ہے۔ سوالمبن 2024 کا موضوع ہے‘‘جدت ترازی اور اندرون ملک تیار کرنے کے ذریعہ طاقت اور قوت ’’۔
28 اور 29 اکتوبر 2024 کو عوام کے دیکھنے کے لیے کھلی یہ نمائش بھارتی دفاعی اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کردہ خاص اختراعی ٹیکنالوجیز، تصورات اورمصنوعات کی نمائش کرتی ہے۔
28 اکتوبر2024کی تقریبات میں ایک بات چیت اور رسائی حاصل کرنے کا اجلاس شامل تھا جس کا مقصد آئی ڈیکس اسکیم کے تحت دفاعی اخترع کی تنظیم کی آدتی-2.0 کے آغاز کے حصے کے طور پر درپیش مسائل اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ‘فنڈکے خواہاں ادارے’ (یعنی اسٹارٹ اپس / ایم ایس ایم ایزاور فنڈ فراہم کرنے والے ادارے (یعنی وینچر سرمادار /انکیوبیٹر) کو اکٹھا کرنا تھا۔
اس نمائش میں ممتاز معززین، دفاعی اداروں، فوج کی تینوں شاخوں اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ارکان، تعلیمی اداروں اور عام لوگوں کی وسیع شرکت سے توقع کی جاتی ہے کہ اس سے قومی سلامتی کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراع کے علاوہ تخلیقی صلاحیتوں کے کلچر کو تقویت فراہم ہوگی۔
یہ نمائش 29 اکتوبر 2024کوصبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔
***********
(ش ح۔م ع۔ش ت)
U:1843
(Release ID: 2068976)
Visitor Counter : 33