اقلیتی امور کی وزارتت
ویجیلنس بیداری ہفتہ 2024: اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری نے افسران/ اہلکاروں کو دیانتداری کا عہد دلایا
Posted On:
28 OCT 2024 5:45PM by PIB Delhi
28 اکتوبر سے 3 نومبر تک منائے جانے والے ویجیلنس بیداری ہفتہ 2024 کے ایک حصے کے طور پر، اس سال کا عنوان‘‘ملک کی خوشحالی کے لیے سالمیت کا کلچر’’ ہے۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری نے 28 اکتوبر 2024 کو تمام افسران اور اہلکاروں کو دیانتداری کا عہد دلایا۔
سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کے زیر اہتمام یہ اقدام حکمرانی اور سرکاری انتظامیہ میں اخلاقیات اور شفافیت کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ یہ عہد پیشہ ورانہ طرز عمل میں دیانتداری اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ویجیلنس بیداری ہفتہ بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اورتمام متعلقہ فریقوں—سرکاری اداروں، شہریوں اور نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ وزارت دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے جو ملک کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوگی۔
********
ش ح- ش ت۔ ج
UNO-1841
(Release ID: 2068951)
Visitor Counter : 43