عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کی وزارتیں/محکمے سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کر رہے ہیں اور حکومت ہند میں مکمل نقطہ نظر کے ساتھ التوا کو کم کر رہے ہیں


ملک بھر میں تمام وزارتوں/محکموں کے دفاتر مہم میں حصہ لے رہے ہیں، 3.07 لاکھ دفتری مقامات پر صفائی مہم چلائی جارہی ہے

پیداواری استعمال کے لیے 1.27 کروڑ مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی، اسکریپ  ڈسپوزل کے ذریعے 279 کروڑ روپے  کی آمدنی ہوئی اور 4.27 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے11,997 ٹویٹس، 50.5 ملین تک رسائی اور 205 پی آئی بی بیانات کے ساتھ بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور مہم کی حمایت کا سہارا لیا گیا جس میں خصوصی مہم4 نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے

Posted On: 28 OCT 2024 3:56PM by PIB Delhi

حکومت کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0، جس میں محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات بطور نوڈل محکمے ہیں، صفائی مہم کو ادارہ جاتی بنانے اورمکمل نقطہ نظر کے ساتھ التوا میں کمی کے اپنے بیان کردہ مقاصد کو حاصل کرے گا۔ خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیاری کا مرحلہ (16 تا 30 ستمبر 2024) 30 ستمبر 2024 کو مکمل ہوا اور عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوا۔

مہم کی پیشرفت کا سکریٹری ڈی اے آر پی جی نے جائزہ لیا، خصوصی مہم 4.0 کے نوڈل افسران کی ساتویں میٹنگ برائے سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے 25 اکتوبر 2024 کومنعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 84 وزارتوں/محکموں کے 192 سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام وزارتیں/محکمے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے رہے ہیں۔ ملک بھر میں تمام وزارتوں/محکموں کے دفاتر اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیش رفت کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  1. سوچھتا مہم کے تحت 3.07 لاکھ دفتری مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
  2. 127 لاکھ فٹ دفتری جگہ پیداواری مقاصد کے  استعمال کے لئے لیے خالی  کی گئی۔
  3. اسکریپ ڈسپوزل کے ذریعے 279 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
  4. 4.27 لاکھ پی جی معاملات  کا ازالہ کیا گیا۔
  5. 29.47 لاکھ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 17.58 لاکھ فائلوں  کا نمٹانے کے لیے شناخت کیا گیا اور ان میں سے 15.44 لاکھ کو ختم کیا گیا۔
  6. 3.51 لاکھ ای- فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔

الیکٹرنک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے11,997 ٹویٹس، 50.5 ملین تک رسائی اور 205 پی آئی بی بیانات کے ساتھ بڑے پیمانے پر بیداری پیدا  کرنے اور مہم کی حمایت کا سہارا لیا گیا جس میں  خصوصی مہم4 نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے۔

اس ہفتے کے دوران سامنے آنے والے چند بہترین طرز عمل درج ذیل ہیں:

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، ایس ایم پی کولکتہ پورٹ ٹرسٹ کے ذریعے درگا پوجا کے دوران مورتیوں کے وسرجن کے بعد گھاٹوں کی صفائی

بھاری صنعتوں کی وزارت کی جانب سے دی برج اینڈ روف کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے 12 ٹن کچرے کو ہٹانا اور کوٹوا گاؤں، پریاگ راج میں کنکریٹ کی سڑک بچھانا

جی پی او، کولکاتہ، محکمہ ڈاک کے ذریعہ فضلہ سے بہترین

آئی آر ایم آر آئی ، تھانے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے ای سکریپ کو ضائع کرنا

دفتری عمارتوں پر 2.3 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پینلز کی تنصیب، برورا، وزارت کوئلہ

صحت اور خاندانی بہبود، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری کی قیادت میں آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر صفائی متروں کے لیے تربیتی سیشن کا اہتمام

خصوصی مہم 4.0، تلنگانہ سرکل، محکمہ ڈاک کے تحت لیٹر بکس کی دوبارہ پینٹنگ اور تزئین و آرائش

ایس بی آئی کے ذریعہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے لئے خصوصی ڈرائیو کا آغاز سینئر اور سپر بزرگ شہریوں کے لئے زندگی کی آسانی کے لئے، محکمہ مالیاتی خدمات

ایشیاٹک سوسائٹی، وزارت ثقافت کی طرف سے بہت پرانے مخطوطات اور تاریخی دستاویزات کا تحفظ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XOWE.jpg

*******

ش ح۔ ش ت۔ ج

Uno-1829


(Release ID: 2068877) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Tamil