خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 کے تحت خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی طرف سے حاصل کی گئی اہم پیشرفت
Posted On:
28 OCT 2024 2:45PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت اور اس کے زیر انتظام کام کرنے والے تمام خود مختار اداروں نے سوچھتا کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے تحت کوششیں شروع کی ہیں اورگزشتہ 3 برسوں میں خصوصی مہمات کے تحت 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا ہے ۔
اس خصوصی مہم کے تحت مقرر کردہ اہداف مثلاً صفائی مہم کے مقامات، جگہوں کے انتظام کے لیے منصوبہ بندی اور دفاتر کی خوبصورتی، کچرے اور بے کار اشیاء کی شناخت اور جی ایف آر کے مطابق ان کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی ریفرینسز (کابینہ نوٹس)،وزیر اعظم کے دفتر، 3 مہینہ سے زیادہ عرصہ سے زیر التواء معاملات اوریقین دہانیاں، عوامی شکایات اور اپیلیں (سی پی جی آر ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، فائلوں کا جائزہ/ریکارڈنگ اور فائلوں کا نپٹارہ/ای فائلوں کو بند کرنے سمیت ریکارڈ کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مہم کا ابتدائی مرحلہ اور خصوصی مہم 4.0 پورٹل پر اپ لوڈ کردیاگیاہے۔
فی الحال جاری مہم کے نفاذ کے مرحلے (2 اکتوبر-31 اکتوبر، 2024) کے دوران، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت شناخت شدہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔24 اکتوبر 2024 تک مختلف زمروں کے تحت اہداف کوپورا کرنے سے متعلق تفصیلات ذیل میں درج ہیں-
ارکان پارلیمنٹ کے ریفرینسز -24، ریاستی حکومت کے ریفرینسز7، عوامی شکایات-1077، عوامی شکایات کی اپیلیں- 80، پارلیمانی یقین دہانی-1، فزیکل فائلوں کا نپٹارہ-1690، بند کئے گئے ای فائل-852، چلائی گئی صفائی کی مہم-29,727، خالی کی گئیں جگہیں-3,72,918 مربع فٹ، حاصل کی گئی آمدنی -1,77,330/
وزارت کے خصوصی مہم 4.0 کے ایڈیشنل سکریٹری اور نوڈل آفیسرجناب گیانیش بھارتی کے ذریعہ ڈویژنوں اور خود مختار اداروں کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگیں بلائی جا رہی ہیں تاکہ خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے دوران زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور صفائی کی سرگرمیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
خصوصی مہم 4.0 کے تحت درج ذیل بہترین طور طریقوں میں سے کچھ کو اپنایا گیا ہے:
- اندور میں ون اسٹاپ سینٹر کے اہلکاروں نے نکڑ ناٹک کے ذریعے صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے طلباء کے ساتھ تعاون کیا۔
- ون اسٹاپ سینٹر، جنوبی گارو ہلز، میگھالیہ نےون اسٹاف سینٹر دفتر کی تعمیراتی جگہ پر شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔
- صفائی ستھرائی، ماہواری کے ایام کے دوران کی صفائی اور ذاتی طور پر بااختیار بنانے کے ضمن میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے بہار کے بکسر ٹریننگ سینٹر میں ون اسٹاپ سینٹر کے ذریعے صفائی اور ماہواری کے ایام کے دوران حفظان صحت سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
- چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن، پلاش، اننت ناگ میں بچوں کے ساتھ‘‘کچرے سے بہترین چیزیں تیار کرنے’’ کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس سے بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ری سائیکل شدہ مواد سے مفید اشیاء بنانے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس سرگرمی کے ذریعے انہوں نے نہ صرف ری سائیکلنگ کے بارے میں قیمتی اسباق سیکھے اوربے کار اشیاء کو دوبارہ استعمال کرنا بلکہ اپنی فنکارانہ مہارت اور تخیل کو بھی فروغ دیا،یہ سب کچھ چائلڈ کیئر انسٹی ٹیویشن کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے انجام دیا گیا۔
- ذاتی حفظان صحت اور صفائی کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے، موتی دمن کے زاری میں واقع ایک حکومت کے زیر انتظام چلڈرن ہوم، ‘سنیہالیا’میں ہاتھ کو صاف ستھرا رکھنے کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
- دہلی میں ون اسٹاپ کے عہدیداروں نے ڈینگو اور ملیریا کی روک تھام کے لیے حفظان صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسپتالوں میں صفائی سے متعلق بیداری مہم چلائی۔
- میگھالیہ میں ون اسٹاپ سینٹر اور خواتین ہیلپ لائن کے کارکنان نے توانائی کی بچت والے لائٹ بلب کا استعمال، بے کار کاغذوں کے دوبارہ استعمال کرنے اور دیگر امور سمیت پائیدار اور ماحول دوست طور طریقوں کو اپنانے کا عہد کیا۔
- ون اسٹاپ سینٹر اور خواتین ہیلپ لائن کے کارکنان نے خواتین کو خود کومحفوظ محسوس کرانے کے لیے نہ صرف کچرے سے پاک ماحول کا احساس دلانے کا عہد کیا ہے بلکہ معاشرے کو گندگی کی لعنت سے بھی پاک کیا ہے۔
- صفائی ستھرائی، ایام ماہواری کے دوران حفظان صحت اور ذاتی طور پر بااختیار بنانے سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیے، ون اسٹاپ سینٹر نے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج، پیلی بھیت، اتر پردیش میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
***********
(ش ح۔م ع۔ش ت)
U:1827
(Release ID: 2068868)
Visitor Counter : 39