مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے پڈوچیری اور چنئی میں شہری ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Posted On:
26 OCT 2024 8:41PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے ہاؤسنگ اور شہری ترقیاتی امور کے وزیر جناب منوہر لال نے آج مختلف شہری ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کا دورہ کیا۔
راج نواس، پڈوچیری میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں مرکزی زیر انتظام علاقے کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جناب کے کیلاش ناتھن، وزیر اعلیٰ جناب این رنگاسامی اور وزیر داخلہ اور توانائی نے شرکت کی۔
یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے) کے تحت اسکیموں پر ایک اپ ڈیٹ پیش کیا۔ عزت مآب مرکزی وزیر نے پڈوچیری کی کوششوں کی تعریف وستائش کی، خاص طور پر پی ایم سواندھی اور ڈی اے وائی این یو ایل ایم اسکیموں کے نفاذ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جس سے مقامی آبادی کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن نے سوچھ بھارت مشن کے تحت حالیہ پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر گزشتہ سال کے دوران گزشتہ فضلے کو صاف کرنے میں۔ عزت مآب مرکزی وزیر نے آنے والے برسوں میں صفائی کی بہتر درجہ بندی کے ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے مزید بہتری کی حوصلہ افزائی کی۔
اسمارٹ سٹی مشن پر تبادلہ خیال کے دوران عزت مآب مرکزی وزیر نے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) کے آپریشنلائزیشن کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پڈوچیری میں پی ایم ای بس سروس کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور ان اقدامات کو آسان بنانے کے لیے وزارت سے ضروری تعاون کا یقین دلایا۔
اس کے بعد عزت مآب مرکزی وزیر نے چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چنئی کا دورہ کیا، جہاں ان کے ساتھ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن بھی موجود تھے۔ خیال رہے حکومت ہند نے حال ہی میں چنئی میٹرو پروجیکٹ کے فیز II کے لیے تعاون کا وعدہ کیا ہے، جو 118.9 کلومیٹر فاصلہ پر محیط ہے اور جس کی لاگت 63,246 (تریسٹھ ہزار دو سو چھیالیس )کروڑ روپے ہے، جس میں 76.3 کلومیٹر ایلیویٹڈ اور 42.6 کلومیٹر زیر زمین کوریڈور شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس اہم امداد کے لیے مرکزی وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔
عزت مآب مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے پاس چین اور امریکہ کے بعد اس وقت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میٹرو کی توسیع کی موجودہ رفتار کے ساتھ ہندوستان کا مقصد آنے والے برسوں میں میٹرو کنکٹی وٹی میں عالمی رہنما بننا ہے، جو ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ انہوں نے چنئی میٹرو پروجیکٹ کے لیے وزارت کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی۔
مزید برآں، عزت مآب مرکزی وزیر نے مختلف شہری ترقیاتی اقدامات کے ساتھ امرت ، اسمارٹ سٹی مشن،پی ایم اے وائی (یو)، این یو ایل ایم، پی ایم سواندھی اور ایس بی ایم میں ریاست کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ریاست کے سینئر افسران نے ان بڑی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات اور جانکاری پیش کی۔ مرکزی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت بنائے گئے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کثیر علاقائی استعمال میں اضافہ کریں۔
بحث کا اہم موضوع ریاست میں سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی ایس) کو بااختیار بنانا تھا۔ عزت مآب مرکزی وزیر نے شہری ترقیاتی اسکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون پر مبنی وفاقیت کی اہمیت کو دہرایا۔ انہوں نے ریاست اور مرکز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اسکیموں کے فوائد ہدف شدہ مستحقین تک پہنچے۔
عزت مآب مرکزی وزیر کا پڈوچیری اور چنئی کا دورہ ان خطوں کی شہری تبدیلی کو تیز کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے، اور حکومت ہند پائیدار اور جامع ترقی کی طرف ان کی پیشرفت کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
*****
ش ح۔ ظ ا۔ ت ع
UNO-1815
(Release ID: 2068794)
Visitor Counter : 27