سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر نے خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم کی قیادت کی

Posted On: 27 OCT 2024 1:35PM by PIB Delhi

ملک  میں جاری خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) نے شمالی ریلوے کے ساتھ مل کر، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر صفائی کی ایک مہم چلائی۔ سی ایس آئی آر ،کے ڈی جی،   ڈاکٹر این کلیسیلوی، اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن ڈائریکٹر،   جناب مہیش یادو، صفائی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ تقریب کے دوران، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے صفائی متروں کو سی ایس آئی آر کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا، جس میں عوامی صفائی کو برقرار رکھنے میں صفائی کے کارکنوں کے تعاون کے لیے سی ایس آئی آر کی تعریف کی گئی تھی۔ مہم کے دوران، شمالی ریلوے نے ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے جدید موٹرائزڈ آلات اور صفائی کے نظام کی نمائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013K49.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/222222JH54.jpg

ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کی غرض سے، ڈی جی، سی ایس آئی آر اور سیکریٹری، ڈی ایس آئی آر؛ جوائنٹ سکریٹری، سی ایس آئی آر،اور ڈائریکٹر (سی ایس آئی آر- آئی ایم ایم ٹی) نے شجرکاری مہم کی سربراہی کی۔ یہ کوشش سی ایس آئی آر کے جاری اقدامات  #Plant4Mother  اور #EkPedMaaKeNaam کے ساتھ منسلک تھی، جن کا مقصد سبز احاطےکو بڑھانا اور ماحولیاتی توازن کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003737P.jpg

سی ایس آئی آر کی ٹیم نے سی ایس آئی آر  کےکردار کو اجاگر کرتے ہوئے ایک ڈرامچہ بھی پیش کیا جس میں ہندوستانی ریلوے کے ساتھ اس کے تعاون اور بہت سی ٹیکنالوجیز کا اشتراک، خاص طور پر کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بندوبست سے متعلق ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3333333333333HTQ6.jpg

 سی ایس آئی آر  کے ڈائرکٹر جنرل اور سکریٹری ڈی ایس آئی آر  ڈاکٹر این کلیسیلوی نے  اس تقریب کی صدارت کی   ، جبکہ اس موقعے پر اور لوگوں کے علاوہ  جناب  مہیندر کمار گپتا جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن)، ڈاکٹر رامانوج نارائن، ڈائریکٹرسی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی، چیف  سائنسدان  اور  خصوصی مہم   4.0کے  نوڈل آفیسر شری میانک ماتھر    ، پرنسپل سائنٹسٹ اور ڈپٹی نوڈل آفیسر ڈاکٹر    اے ایس  نرملا دیوی  اور  سی ایس آئی آر کے دیگر معززین  نے بھی شرکت کی۔ اور A.S اور ۔ شمالی  ریلوے کی طرف سے جناب مہیش یادو، اسٹیشن ڈائریکٹر اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کر کے ا اپنا تعاون پیش کیا۔

سی ایس آئی آر اور ہندوستانی ریلوے کے درمیان شراکت داری سوچھ بھارت ابھیان کے تحت خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک متحدہ کوشش کی مثال پیش کرتی ہے۔

******

ش  ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 1799


(Release ID: 2068674) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Tamil